کولگام تصادم :پاکستانی سمیت 2 جنگجو جاں بحق، آپریشن ہنوز جاری : پولیس

نیوز ڈیسک
سری نگر// جنوبی ضلع کولگام کے مرہامہ گاوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجووں کے مابین جاری تصادم میں پاکستانی سمیت دو ملی ٹینٹ مارے گئے۔

 

پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ہفتے کی سہ پہر کو سیکورٹی فورسز نے کولگام کے مرہامہ گاوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

 

انہوں نے بتایا کہ جوں ہی سیکورٹی فورسز کے اہلکار مشتبہ مقام کے نزدیک پہنچے تو وہاں پر موجود ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ شروع کی۔

 

انہوں نے کہا کہ حفاظتی عملے نے بھی پوزیشن سنبھال کر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جس دوران ایک پاکستانی سمیت دو جنگجو مارے گئے۔

 

موصوف ترجمان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر فرار ہونے کے سبھی راستوں پر پہرے بٹھا دئے ہیں۔

 

اس سے قبل آئی جی کشمیر وجے کمار نے ٹویٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ مرہامہ کولگام میں جاری تصادم میں پاکستانی جنگجو مارا گیا ۔