سرینگر// مغربی بنگال کے کولکتہ شہر میں شال پھیری کرنے والے47 برس کے ایک شخص غلام رسول ریشی ولد عبدالرحمان ریشی ساکنہ دارا سعدہ پورہ ہارون سرینگر ،دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگیا۔ سی این آئی نے مقامی لوگوں کے حوالے سے بتایاکہ پھیری والے سے کیساتھ اُس کی اہلیہ اور دوسرے افراد خانہ بھی تھے جو اُس کی موت کے بعد لاک ڈاون کی وجہ سے اپنے گھر نہیں آپارہے ہیں ۔ مذکورہ شخص کی شادی بانڈی پورہ سے تعلق رکھنے ولی نسرینہ بیگم کے ساتھ سات برس پہلی ہوئی تھی ۔فوت شدہ شخص کے رشتہ داروں نے مغربی بنگال سرکار اور جموں کشمیر انتظامیہ سے کئی بار اپیلیں کی کہ انہیں یہاں سے نکالنے کیلئے اقدامات کئے جائیں تاہم ابھی تک اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کئی گئی ۔ انہوں نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ ُانہیں کولکتہ سے واپس کشمیر لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔ ادھر مرحوم کے رشتہ داروں نے کہا کہ انہوںنے کئی بار جموں کشمیر انتظامیہ سے اپیل کی لیکن انہوں نے اُن کی سنی ا ن سنی کردی ۔
کولکتہ میں فوت پھیری والے کے اہلخانہ کو وادی لانے کا مطالبہ
