کولکتہ عصمت دری اور قتل معاملہ ریذیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری، طبی خدمات متاثر

 عظمیٰ نیوز ڈیسک

نئی دہلی// کولکتہ کے ’آر جی کر میڈیکل کالج‘ میں ڈیوٹی کے دوران ایک خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف دہلی ایمس سمیت ملک بھر کے ریزیڈنٹ ڈاکٹروں کی ہڑتال آج بھی جاری ہے۔ ایمس آر ڈی اے کی جانب سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال کی جا رہی ہے، جس میں تعلیمی سرگرمیوں کی معطلی، انتخابی او پی ڈی، وارڈ خدمات اور او ٹی خدمات شامل ہیں۔ تاہم ایمرجنسی سروسز، آئی سی یو اور ایمرجنسی او ٹی کا کام جاری رہے گا۔دریں اثنا، فورڈا (فیڈریشن آف ریزیڈنٹ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن) نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن کئی دیگر تنظیموں کی ہڑتال بدستور جاری ہے۔ فیما (فیڈریشن آف آل انڈیا میڈیکل ایسوسی ایشن) سمیت کئی دیگر تنظیموں نے ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ایمز آر ڈی اے اور دیگر آر ڈی ایز نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہڑتال اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ سخت قوانین یعنی سی پی اے (سنٹرل سیکورٹی ایکٹ) کے ذریعے ملک بھر میں ڈاکٹروں کی حفاظت کی مکمل یقین دہانی نہیں کرائی جاتی۔ اس کے ساتھ ہی راجدھانی دہلی میں صفدرجنگ کی آر ڈی اے کی ہڑتال بھی جاری رہے گی۔