کولکاتا اورراجستھان جیت کا ذائقہ لینا چاہیں گے

ممبئی //دوبار کے آئی پی ایل فاتح کولکاتا نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) اورایک بار کی فاتح راجستھان کی ٹیمیں یہاں ہفتہ کو آئی پی ایل 14 کے 18 ویں مقابلے میں جیت کامزہ چھکنا چاہیں گی۔ کے کے آر جہاں تین تووہیں راجستھان لگاتار دومقابلے ہارکرآرہی ہے ۔ ایسے میں دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت کے ساتھ دوبیش قیمت پوائنٹس حٓاصل کرکے آگے کی جانب بڑھنا چاہیں گی۔ کے کے آر اور راجستھان دونوں ٹیمیں اس وقت چارمیچوں میں تین شکست اور ایک جیت کے ساتھ صرف دو پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب چھٹی اور آٹھویں پوزیشن پر ہیں۔ یہاں سے ایک ٹیم کی فتح اور دوسری ٹیم کی شکست سے مشکلات میں اضافہ ہونا طے ہے ۔ یہ بھی ممکن ہے کہ اس کی پلے آف میں جگہ بنانے کی امیدیں بھی ختم ہوجائیں۔ ایسی صورتحال میں دونوں ٹیمیں ہرحال میں یہ میچ جیتنا چاہیں گی۔ دونوں ٹیموں کی طاقت اورکمزوری کی بات کریں تو اوپنر نتیش رانا کے علاوہ ابھی تک کے کے آر کا ٹاپ آرڈر فلاپ رہا ہے ، حالانکہ کے کے آر کے مڈل اور لوئر آرڈر نے پچھلے میچ میں چنئی سپر کنگز (سی ایس کے ) کے خلاف جس طرح کی بیٹنگ کی تھی، وہ کے کے آر کے لئے اچھااشارہ ہے ، لیکن اس کا ٹاپ آرڈر ابھی بھی آوٹ آف فارم ہے ۔ آندرے رسل کی واپسی کرنا کے کے آر کے لئے سب سے اہم سمجھا جارہا ہے ، کیوں کہ رسل ایک ایسے بلے باز ہیں جو میچ کارخ اپنے دم پر پلٹ سکتے ہیں۔ وہ بولنگ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کر ہی رہے تھے ، لیکن اب بیٹنگ کا فارم بھی واپس آگیا ہے ، جس کا مظاہرہ انہوں نے سی ایس کے کے خلاف میچ میں کیا۔ کے کے آر کے پیٹ کمنز نے پچھلے میچ میں اپنی ٹیم کو جیت کے قریب پہنچادیا تھا لیکن آخری اووروں میں آخری بلے بازوں میں کمنز کا ساتھ دینے کے لئے کوئی نہیں بچا تھا۔ راجستھان کی ٹیم میں اس سیزن کے سب سے مہنگے کھلاڑی کرس مورس اور جوس بٹلر اور ڈیوڈ ملر جیسے تجربہ کار بلے بازہونے کے باوجود ٹیم کی بلے بازی اور بولنگ میں بھی وہ دم نہیں دکھا ہے ۔