کولمبیا میں سر پر نرس گرنے سے ڈاکٹر ہلاک

بوگوٹا //کولمبیا کے ایک ہسپتال کی چھٹی منزل سے گرنے والی نرس نیچے کھڑی ایک ڈاکٹر پر جا گری جس کے باعث نرس تو زخمی ہوئیں لیکن ڈاکٹر ہلاک ہو گئیں۔کالی شہر میں پیش آنے والے اس واقعے میں زیرِ تعلیم ڈاکٹر ازابیل مونز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئیں۔چھٹی منزل سے گرنے والی نرس ماریا ازابیل گونزالز کو کئی چوٹیں آئیں اور ان کے جسم کی متعدد ہڈیاں ٹوٹیں تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ ان کی گرنے کی وجہ کیا تھی۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ہسپتال کے ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ ’ہم نہیں جانتے کہ کیا ہوا ہے۔‘’ہمیں صرف یہ پتہ ہے کہ ایک سانحہ ہوا ہے اور بہت مشکل صورتحال ہے۔