کور کمانڈر نے راجوری،پونچھ میں سیکورٹی صورتحال کاجائزہ لیا

راجوری//جبکہ ڈائریکٹر جنرل پولیس دلباغ سنگھ راجوری اور پونچھ اضلاع کے یک روزہ دوریپر تھے ،وہیں وائٹ نائٹ کور کمانڈر نے بھی اضلاع کا دورہ کرکے پلما میں مقیم رومیو فورس ہیڈ کوارٹر اور سرنکوٹ سیوٹ رومیو فورس ہیڈ کوارٹرکا دورہ کرکے سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔  وائٹ نائٹ کور کے جی او سی لیفٹننٹ جنرل پرم جیت سنگھ نے گذشتہ روزپونچھ ،کرشنا گھاٹی اور سندر بنی علاقوں میںایل او سی کا دورہ کیا تھا ، نے بدھ کے روز پونچھ میں سرنکوٹ سیکٹر اور راجوری میں پلما ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا۔دورے کے دوران کور کمانڈر  نے موجودہ حالات کے پس منظر میںفو ج کی جانب سے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔کور کمانڈر کو فیلڈ کمانڈروں نے زمینی سطح پر صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔انہوں نے جوانوں کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا  اور ان کی سراہنا کرکے انہیں مزید چوکس رہنے کی تلقین کی ۔