کورونا کے معاملوں میں آئی کمی | انفیکشن سے 865لوگوں نے گنوائی جان

نئی دہلی// (یواین ا?ئی)ہندوستان میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے۔پچھلے 24 گھنٹے میں ملک بھر سے کووڈ19 کے 107474 نئے معاملے سامنے ا?نے کے ساتھ ہی کْل متاثرین کی تعداد بڑھکر  42188138 ہوگئی ہے۔اس دوران  وبا سے 865 مزید افراد  کی موت ہونیسے  ہلاک شدگان کی تعداد 501979 ہوگئی ہے۔مرکزی وزارت صحت کے مطابق ملک میں کووڈ کے زیر علاج مریضوں  کی تعداد  گھٹ کر قریب 12.25 لاکھ رہ گئی ہے۔ہفتے کو ملک بھر میں انفیکشن سے 213246 افراد ٹھیک ہوئے ہیں،جس کے بعد کورونا سے نجات پانے والوں کی تعداد 40461148 ہوگی ہے۔ فی الحال کورونا کے 1225011 زیر علاج معاملے ہین۔جو کْل  معاملوں کا 2.90 فیصد ہے۔ ملک میں  بازیابی کی شرح اب 95.91 فیصد ہے۔اس دوران ملک میں  کورونا وائرس  کے لئے 1448513 نمونے ٹیسٹ کئے گئے۔ ملک میں کورونا انفیکشن کے پھیلنے سے لے کر اب تک کْل 740187141 نمونے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
 
 
 

ملک میں کووڈ ویکسین لینے والوں کی تعداد 169.46کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی// (یو این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں 45 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کل ویکسینیشن 169.46 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں  کے دوران  45 لاکھ 10 ہزار 770 افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئی۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک 169 کروڑ 46 لاکھ 26 ہزار 697  افراد کو کووڈ ویکسین دی جاچکی ہے۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ  وائرس کے ایک لاکھ سات ہزار 770 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 25 ہزار 11 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 2.90 فیصد ہے۔  یومیہ کیسز کی شرح 7.42 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔وزارت نے کہا کہ اسی مدت کے دوران  دو لاکھ 13 ہزار 246 لوگ جان لیواکووڈ سے  شفایاب ہوئے اور اب تک مجموعی طور پر چار کروڑ چار لاکھ 61 ہزار 148  مریض صحت یاب ہو چکے ہیں اوریہ  شرح 95.91 فیصد ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 14 لاکھ 48 ہزار 513 کووڈ ٹسٹ کیے گئے ہیں اور یہ تعداد  74 کروڑ ایک لاکھ 87 ہزار 141  ہوچکی ہے۔