سرینگر // 72گھنٹوں تک اموات میں ٹھرائو کے بعد جمعرات کو جموں صوبے میں ایک 48سالہ خاتون کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔ متوفین کی مجموعی تعداد 1932ہوگئی۔ ان میں 720جموں جبکہ 1212کشمیر میں فوت ہوگئے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 20ہزار 284تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 63افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ24ہزار297 ہوگئی ہے جن میں 72 ہزار 792 کشمیر جبکہ 51ہزار 505 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ نئے63معاملات میں 18جموں جبکہ 45کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 45متاثرین میں 26ضلع سرینگر ، 5بارہمولہ، 0بڈگام، 1پلوامہ، 3کپوارہ، 5اننت ناگ، 1بانڈی پورہ، 0کولگام اور 3شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 18متاثرین میں 13جموں، 5ادھمپور، 1راجوری، ایک پونچھ جبکہ ڈوڈہ، کٹھوعہ، کشتواڑ، رام بن اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
ایک فوت
جمعرات کو کشمیر صوبے میں 72گھنٹوں کے بعد اموات کے سلسلہ تھم گیا ہے لیکن جموں صوبے میں جمعرات کو 72گھنٹوں کے بعدکٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 48سالہ خاتون فوت ہوگئی ہے۔ کٹھوعہ میڈیکل کالج میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ کٹھوعہ کے وارڈ نمبر 2سے تعلق رکھنے والی 48سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ مذکورہ خاتون کو چند دن قبل اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو فوت ہوگئی ۔
حکومتی بیان
سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,24,297معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے963سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,21,402اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,932تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,212کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور720کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید149فرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے97اَفراداور کشمیر صوبے کے52اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 44,81,723ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 28؍جنوری 202 کی شام تک 43,57,426نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک11,01,148افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,025اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔963 اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ98,020اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب9,66,208اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔