نئی دہلی// ملک میں دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ لگانے کی مہم شروع ہونے کے پانچ دنوں بعد ہندوستان نے پڑوسی ملک بھوٹان اور مالدیپ کو کووڈ کے سلسلے میں بالترتیب ڈیڑھ لاکھ اور ایک لاکھ ٹیکے آج بھیجے گئے ۔صبح سویرے ممبئی سے بھوٹان جانے والی اسپائس جیٹ کی پرواز سے ڈیڑھ لاکھ ویکسین اور دوپہر کو ائر انڈیا کی ایک پرواز مالدیپ کے لئے ایک لاکھ ویکسین لے کر روانہ ہوئی۔ کوویشیلڈ کی یہ ویکسین پونے میں واقع ہندوستان کی فیکٹری سیرم انسٹی ٹیوٹ میں بنائی گئے ہیں۔ہندوستان نے شروع سے ہی بھوٹان کو کووڈ ۔19 کی وبا کا مقابلہ کرنے میں مدد فراہم کی ہے ۔ ہندوستان نے تقریبا دو کروڑ 80 لاکھ روپے کے مالیت کے بھوٹان کو پیراسیٹامول ، ہائیڈرو آکسیروکلروکین ، پی پی ای کٹس ، این 95 ماسک ، ایکسرے مشینیں اور ٹیسٹ کٹس مہیا کی ہیں۔ ہندوستان نے وندے بھارت مشن کے تحت مختلف ممالک میں پھنسے ہوئے بھوٹان کے دو لاکھ سے زیادہ شہریوں کو ان کے ملک پہنچایا ہے ۔اسی طرح مالدیپ کے دارالحکومت مالے میں بھی ایک لاکھ ویکسین پہنچ رہے ہیں۔ یہ ویکسین مفت دیئے گئے ہیں۔ مالدیپ کی آبادی پانچ لاکھ ہے ۔ اس طرح یہ ویکسین تقریبا 20 فیصد آبادی کو دستیاب ہوں گی۔ اس کے علاوہ تجارتی نرخوں پر تین لاکھ ویکسین دیئے جائیں گے ۔ کووڈ وبا کے دوران ہندوستان بحری جہازوں کے ذریعہ مالدیپ کو 600 ٹن سے زیادہ کھانے پینے کی اشیاء بھیجے تھے ۔ اس وبا کے اثرات سے بچنے کے لئے ہندوستان نے مالدیپ کو 25 کروڑ ڈالر کی امداد کو منظوری دی ہے ۔ ہندوستان نے مالدیپ کی سیاحت پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کے لئے ائرببل سروس کا آغاز کیا ہے جس سے مالدیپ آنے والے ہندوستانی سیاحوں کی تعداد بڑھ کر 60 ہزار ہوگئی ہے اور وہ مالدیپ کی سیاحت کے لئے پہلے نمبر پر آنے والا سیاح بن گیا ہے ۔
ایک دن میں 6988مریض شفایاب | ملک میں کوروناکے فعال کیس 2لاکھ سے کم رہ گئے
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی لگاتار سست پڑتی رفتار کے ساتھ ایکٹیو کیسز دو لاکھ سے نیچے آگئے ہیں ، جبکہ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافوں کا سلسلہ جاری ہے ۔بدھ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 13823 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے ملک میں کورونا متاثرین کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 95 ہزار ہوگئی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران 16988 مریض شفایاب ہو ئے جس سے صحت مند مریضوں کی تعداد ایک کروڑ دو لاکھ 45 ہزار 741 اور فعال کیسز 3327 سے گھٹ کر 197201 رہ گئے ۔ اسی عرصے کے دوران 162 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 718 ہوگئی۔ملک میں جان کورونا سے شفایابی کی شرح 96.70 فیصد ، فعال کیسز کی شرح 1.86 جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے ۔ریاست کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 1864 ایکٹیو کیسز درج ہوئے ہیں جس سے یہ تعداد 70،481 ہوگئی ہے ۔ اسی دوران 4296 مریض صحت مند ہوئے ، وہیں ریاست میں اب تک کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 7.83 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے ۔ 26 مزید مریضوں کی اموات سے مجموعی تعداد بڑھ کر 3506 ہوگئی ہے ۔ فعال کیسز کے معاملہ میں کیرالہ اب بھی ملک میں پہلے نمبر پر ہے ۔ریاست مہاراشٹر میں 2272 فعال کیسز گھٹے ہیں جس سے یہ تعداد 49،615 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں سب سے زیادہ 4516 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، اور کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 18.94 لاکھ ہو گئی ہے ، جبکہ مزید 50 مریضوں کی موت سے تعداد 50،523 ہوگئی ہے ۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز میں مسلسل کمی واقع ہورہی ہے اور اب یہ تعداد 2334 رہ گئی ہے ۔ اسی کے ساتھ ہی مزید 10 مریض دم توڑ چکے ہیں ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 10،764 ہوگئی ہے ۔ دہلی میں 6.19 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ملک کی جنوبی ریاست کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 168 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 7884 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،181 ہے اور اب تک 9.13 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست آندھرا پردیش میں 1660 فعال کیسز ہیں اب تک ریاست میں 7142 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 8.77 لاکھ سے زیادہ افرادشفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران فعال کیسز کی تعداد 459 سے گھٹ کر 8172 رہ گئی ہے ۔ اس وبا کی وجہ سے اب تک 8584 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 5.80 لاکھ سے زیادہ مریض شفا یاب ہوچکے ہیں۔ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 5487 پررہ گئی ہے اور اب تک 12،281 افراد ہلاک اور 8.14 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست اڈیشہ میں 1613 فعال کیسز ہیں جبکہ 3.30 لاکھ افراد اس وائرس سے نجات پا چکے ہیں ۔اس ریاست میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1902 ہوچکی ہے ۔ ریاست تلنگانہ میں فعال کیسز کم ہوکر 3919 ہوچکے ہیں اور 1583 افراد ہلاک جبکہ اس وبا سے 2.86 لاکھ سے زائد افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا کے فعال کیسز 112 سے گھٹ کر 6781 ہوچکے ہیں اور 10،074 افراد ہلاک جبکہ ریاست میں اب تک 5.49 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست پنجاب میں فعال کیسز کی تعداد 2412 رہ گئی ہے اور اس موذی وبا سے شفایابی حاصل کرنے والے مریضوں کی تعداد 1.63 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5516 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست مدھیہ پردیش میں فعال کیسزکی تعداد 428 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5732 رہ گئی ہے اور اب تک 2.42 لاکھ سے زیادہ افراد صحت مند ہوچکے ہیں جبکہ اس بیماری کی وجہ سے 3763 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست چھتیس گڑھ میں فعال کیسز کی تعداد 4932 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 2.84 لاکھ افراد شفایاب جبکہ 10 مزید مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 3575 ہوگئی ہے ۔ریاست گجرات میں 5967 فعال کیسز ہیں اور 4369 افراد کی موت ہوچکی ہے ، اس جان لیوا وبا سے 2.46 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں۔ بہار میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 3241 رہ گئی ہے ۔ ریاست میں کورونا کی وجہ سے 1461 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ 2.53 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے شفایاب ہوچکے ہیں۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ‘کووڈ19’ سے اب تک ریاست ہریانہ میں 2993 ، راجستھان میں 2752 ، جموں و کشمیر میں 1923 ، اتراکھنڈ میں 1619 ، آسام میں 1075، جھارکھنڈ میں 1057 ، ہماچل پردیش میں 967 ، گوا میں 756 ، پڈوچیری میں 643 ، منی پور میں 367، تری پورہ میں 391۔ چنڈی گڑھ میں 330 ، میگھالیہ میں 144 ، سکم میں 131 ، لداخ میں 129 ، ناگالینڈ میں 88 ، انڈمن اور نکوبار جزائر میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں9اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو مریضوں کی موت ہوچکی ہے ۔یواین آئی