کورونا کی نئی ہیت | مزید 656معاملات درج، ایک کی موت

عظمیٰ نیوز سروس

نئی دلی // بھارت میں اتوار کو کورونا وائرس کی نئی ہیت کے 656معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ محکمہ صحت و خاندانی بہبود کے مطابق 24گھنٹوں میں ایک کی موت ہوئی ہے۔ محکمہ صحت و خاندانی بہبود نے بتایاکہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 656نئے معاملات سامنے آئے ہیں اور اس طرح مجموعی طور پر نئے کیسوں کی تعداد 3742ہوگئی ہے۔ کیرلا میں 128، کرناٹکہ میں 96نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ مرکزی سرکاری نے تمام ریاستوں اور مرکزی زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کی نئی ہیت JN.1سامنے آیا ہے۔ کویڈ وائرس کی نئی ہیت نہ صرف بھارت بلکہ دیگر ممالک جن میں سنگاپور اور انگلینڈ شامل ہیں۔