کورونا کی لہر جاری|4959مثبت، 7فوت

سرینگر //کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے روزانہ ہونے والے ٹیسٹوں میں کمی کے ساتھ ساتھ متاثرین کی تعداد میں بھی کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ جمعرات کو 61ہزار 752ٹیسٹ کئے گئے جن میں44سفر کرنے والوں سمیت مزید 4959افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 4لاکھ 19ہزار 731ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 7افراد کی جان گئی ، جسکے ساتھ ہی متوفین کی مجموعی تعداد 4642ہوگئی ہے۔جمعرات کی شام محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق جموں میں 1394 جبکہ کشمیر میں 3565افراد متاثر ہوئے ۔ کشمیر میں متاثر ہونے والوں میں 12بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ 3553افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ۔ سرینگر میں سب سے زیادہ 841، بارہمولہ میں 784، بڈگام میں 440، پلوامہ میں 135، کپوارہ میں 529، اننت ناگ میں 299، بانڈی پورہ میں 130، گاندربل میں 87، کولگام میں 295 جبکہ شوپیان میں 25افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ وادی میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 67ہزار 431ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6افراد فوت ہوگئے۔جن میں 3سرینگر ،ایک بڈگام ، ایک بارہمولہ اور ایک اننت ناگ میں فوت ہوا ۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 2377ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1394افراد متاثر ہوئے ، جن میں 32بیرون ریاستوں سے سفر کرکے پہنچے جبکہ دیگر1362افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے ،تاثر ہوئے ۔ جموں میں 703، ادھمپور میں 31، راجوری میں 68، ڈوڈہ میں 162، کٹھوعہ میں 23، سانبہ میں 110، کشتواڑ میں 165، پونچھ میں 25، رام بن میں 99 جبکہ ریاسی میں 8افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 52ہزار 300ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید ایک شخص فوت ہوگیا ۔ مرنے والے کا تعلق ضلع کٹھوعہ سے تھا۔ صوبے میں متوفین کی تعداد 2265ہوگئی ہے۔