کورونا کی قہرسامیانیاں| 6فوت، 274متاثر

 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات میں پچھلے دو روز کے مقابلے میں معمولی اضافہ ہوا ہے جبکہ 53 ہزار ٹیسٹ کئے گئے۔پیر کو مزید6افراد وائرس سے فوت ہوگئے، جبکہ گذشتہ دو روز کے دوران لگاتار صرف 2افراد کی موت واقع ہوئی تھی حتیٰ کہ 79روز بعد وادی کشمیر میں کوئی ہلاکت ریکارڈ نہیں کی گئی۔6اموات کیساتھ متوفین کی مجموعی تعداد 4343تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 77سفر کرنے والوں سمیت مزید 274افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسطرح پچھلے 3ماہ میں تیسری مرتبہ کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 300سے کم رہی۔ اس سے قبل  28جون کو 259اور یکم جولائی کو 258افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 17ہزار 250ہوگئی ہے۔274 متاثر ین میں 113جموں جبکہ 161افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 161متاثرین میں 3بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر لوٹے ہیں جبکہ 158مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 161متاثرین میںسرینگر میں53، بارہمولہ میں10، بڈگام میں12 ,پلوامہ میں19،کپوارہ میں16، اننت ناگ میں19، بانڈی پورہ میں6،گاندربل میں12،کولگام میں12اور شوپیان میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ97ہزار41ہوگئی ہے۔پیر کووادی میں مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میں ایک جی ایم سی اننت ناگ اور ایک جی ایم سی بارہمولہ میں فوت ہوگیا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2224بنی ہوئی ہے۔پیر کو جموں صوبے میں 113افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن  میں74بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ39افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے113متاثرین میں جموں میں4، ادھمپور میں0، راجوری میں8، ڈوڈہ میں6، کٹھوعہ میں2، کشتواڑ میں4، پونچھ میں,10رام بن میں5اور ریاسی72اور سانبہ میں2افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120209ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید4افرادفوت ہوگئے ۔مرنے والوں میں ایک کیمونٹی ہیلتھ سینٹر مینڈھر میں ایک،جی ایم سی ڈوڈہ میں 1،ضلع اسپتال پونچھ میں ایک اور ایک میڈیسٹی سپر سپیشلٹی اسپتال جھلندر میں ایک فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2119ہوگئی ہے۔   
 
 

ملک میں 24 گھنٹوں میں723ہلاکتیں

۔40 ہزار سے بھی کم نئے معاملے

یو این آئی
 
نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس (کووڈ19) کے کم ہوتے معاملات کے درمیان ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 40 ہزار سے بھی کم نئے معاملات رپورٹ ہوئے ہیں ، جو 19 مارچ کے بعد ایک دن میں درج ہونے والی کم سے کم تعداد ہے۔ دریں اثنا اتوار کو 14 لاکھ 81 ہزار 583 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 28 لاکھ 92 ہزار 046 افراد کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 39،796 نئے کیسز کی آمد کے ساتھ ہی ، متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تین کروڑ پانچ لاکھ 85 ہزار 229 ہوگئی ہے۔ اس دوران ، 42 ہزار352 مریضوں کی صحت یابی کے بعد ، اس وبا کو شکست دینے والے افراد کی کل تعداد دو کروڑ 97 لاکھ 430 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز 3،279 کم ہوکر 4 لاکھ 82 ہزار 071 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصے میں 723 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی تعداد چار لاکھ دو ہزار 728 ہوگئی ہے۔