واشنگٹن //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 13 کروڑ 72 لاکھ 78 ہزار 679 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 29 لاکھ 59 ہزار 324 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 2 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 877 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 3 ہزار 903 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 11 کروڑ 4 لاکھ 72 ہزار 478 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 5 لاکھ 76 ہزار 298 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 19 لاکھ 90 ہزار 143 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ایک بار پھر دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 1 لاکھ 71 ہزار 89 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 1 کروڑ 36 لاکھ 89 ہزار 453 مریض سامنے آ چکے ہیں۔ برازیل پھر تیسرے نمبر پر آ گیا ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 3 لاکھ 55 ہزار 31 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 35 لاکھ 21 ہزار 409 ہو گئی۔فرانس میںمجموعی اموات 99 ہزار 135 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 50 لاکھ 67 ہزار 216 رپورٹ ہوئے ہیں۔کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 1 لاکھ 3 ہزار 263 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 46 لاکھ 49 ہزار 710 ہو چکی ہے۔برطانیہ میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 100 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 43 لاکھ 73 ہزار 343 ہو چکی ہے۔ترکی میں کورونا وائرس سے اموات 34 ہزار 182 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 39 لاکھ 3 ہزار 573 ہو چکے ہیں۔اٹلی میں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 14 ہزار 612 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 37 لاکھ 79 ہزار 594 ہو گئے۔اسپین میں اموات 76 ہزار 525 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 33 لاکھ 70 ہزار 256 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔جرمنی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے۔
کورونا کی شدت جاری | دنیامیں اموات تعداد29 لاکھ 59 سے متجاوز
