کورونا کی رفتار میں کمی، 173790 نئے کیس، 2.84 لاکھ سے زیادہ صحتیاب

نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس کی رفتارمیں کمی کے درمیان دوسرے دن بھی نئے کیسز کی تعداد دو لاکھ سے کم رہی جبکہ اس کے مقابلے کورونا سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد زیادہ رہی اور 2.84 لاکھ مریضوں نے اس وبا کو شکست دی جس سے فعال کیسز کی شرح کم ہو کر 8.04 فیصد رہ گئی۔
اس درمیان جمعہ کے روز 30 لاکھ 62 ہزار 247 افراد نے کورونا ٹیکہ لگوایا۔ ملک میں اب تک 20 کروڑ 89 لاکھ دو ہزار 445 افراد کی ٹیکہ کاری کی جا چکی ہے۔
مرکزی وزارت صحت کی جانب سے ہفتے کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں 173790 نئے کیسز آنے کے ساتھ ہی متاثرین کے اعداد و شمار بڑھ کر دو کروڑ 77 لاکھ 29 ہزار 247 ہو گئی۔ اس دوران دو لاکھ 84 ہزار 601 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ مجموعی طور پر اب تک ملک میں دو کروڑ 51 لاکھ 78 ہزار 11 افراد اس وبا سے نجات پا چکے ہیں۔