کورونا کی دوسری لہر

کشتواڑ میں اب تک 1406مریض صحتیاب :ڈی سی 

عاصف بٹ 
کشتواڑ //ضلع کشتواڑ میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کے دوران کل 1570 افراد اس وبائی بیماری سے متاثر ہوئے ہیں جن میں 124افراد کا علاج ضلع ہسپتال میں کیا گیا اس وقت ہسپتال میں صرف ایک ہی مریض زیر علاج ہے جبکہ دیگر سبھی افراد صحتیاب ہو کر گھروں کو روانہ ہو گئے ہیں ۔ان باتوں کا اظہار ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار نے ہفتہ وارکورونا پریس بریفنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران مثبت پائے گے 1406افراد صحتیاب ہو ئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ضلع میں کل 150 مثبت معاملے درج ہیں ۔انہوں نے کہا کہ دیہی علاقوں سے مثبت معاملوں کی تعداد میں کمی آئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کچھ ایک علاقوں میں کسیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کےلئے محکمہ نے 136 پنچایتوں میں رینڈم سمپلنگ عمل میں لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اکسیجن پلانٹ ضلع میں پہنچ چکا ہے ۔
 

ڈوڈہ میں 39 نئے مثبت کیس درج

ڈوڈہ/اشتیاق ملک/ضلع ڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 39 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 96 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلات کے مطابق ہفتہ کے روز ڈوڈہ، بھدرواہ،عسر،ٹھاٹھری،گندوہ میں ہوئی کوو¿ڈ جانچ کے دوران39 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے اور اس طرح سے ضلع میں فعال کیسوں کی تعداد 759 وشفایاب ہوئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5730 پہنچ گئی ہے۔ضلع میں کورو¿نا وائرس سے اب تک 104 افراد فوت ہوئے ہیں۔
 

جموں میں 50,085صحت یاب

 اود ھمپورمیں 149معاملات سرگرم 

جموں //سنیچر کو جموں میں وائر س کے 52,213مثبت معاملات پائے گئے ہیں(26نئے معاملات سمیت ) جن میں1,008سرگرم معاملات ہیںاور50,085صحت یاب ہوئے ہیںاور1,120کی موت واقع ہوئی ہے ۔ اود ھمپور ضلع میں اَب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 11,072ہوئی ہےںجن میں سے149معاملات سرگرم ہیں۔10,792اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں،جبکہ131کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع ڈ وڈ ہ میں6,593 مثبت معاملات سامنے آئے جن میں سے759معاملات سرگرم ہیںاور5,730اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ104کی موت واقع ہوئی ہے۔کٹھوعہ میں9,149معاملات سامنے آئے ہیںجن میں8,894اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جن میں سے106معاملات سرگرم ہیںجبکہ149کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع سا نبہ میں 7,036معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 136سرگرم معاملات ہیں اور6,782شفایاب ہوئے ہیں جبکہ118کی موت واقع ہوئی ہے ضلع کشتوا ڑ میں4,321معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں140معاملے سرگرم ہےں اور 4,141اَفراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ40کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثناضلع رام بن میں5,719معاملات سامنے آئے ہیں جن میں270معاملات سرگرم ہے۔5,389شفایاب ہوئے ہیں جبکہ60کی موت واقع ہوئی ہے۔ اور ریا سی میں بھی5,562معاملات سامنے آئے ہیں جن میں106معاملات سرگرم ہے اور5,414مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے  ہیں جبکہ 42کی موت واقع ہوئی ہے ۔