کورونا کی خطر ناک لہر میں اضافہ

سرینگر //دلی اور مہاراشٹرا سمیت 8ریاستوں میں کورونا متاثرین کی تعداد میں زبردست اضافہ ہورہا ہے کیونکہ پورے بھارت میں 3دنوں کے دوران 1لاکھ افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں 40ہزار کا یومیہ اضافہ بھی شامل ہے۔مرکزی وزیر صحت نے سنیچر کو تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں سنیچر کو سب سے زیادہ 40,953افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور یہ پچھلے 111دنوں میں سب سے بڑا اضافہ تھا۔ ملکی سطح پر سرگرم معاملات کی تعداد11555284ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 29نومبر کو 41810افراد کی رپورٹیں مثبت آئی تھیں۔ مہاراشٹرا میں سب سے زیادہ 27,126افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جبکہ دلی میں 800نئے معاملات سامنے آئے ہیں۔ ایمز ڈائریکٹر رندیپ گلیریا نے کہا ’’ اصل وجہ اضافہ کی یہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ وباء ختم ہوگئی ہے اور وہ معیاری ضابطہ اخلاق پر عمل نہیں کرتے ہیں۔