کورونا کی تیسری لہر کا آغاز

نئی دہلی// ملک میں کورونا نے ایک بار پھر تباہی مچانا شروع کر دی ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 58ہزار سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں، جس سے فعال کیسوں کی تعداد دو لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے ۔اس دوران منگل کو 96 لاکھ 43 ہزار 238کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں اور بدھ کی صبح 7 بجے تک موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک 147 کروڑ 72 لاکھ آٹھ ہزار 846 ویکسین دی جا چکی ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں متاثرین کی کل تعداد  تین کروڑ 50 لاکھ 18 ہزار 358 ہو گئی ہے ۔ نئے معاملوں میں اضافے کے ساتھ فعال معاملوں کی تعداد دو لاکھ 14 ہزار 4 ہوگئی ہے ۔ اسی مدت میں 534 مریض انتقال کر چکے ہیں جس کے ساتھ ہی اس بیماری سے وفات پانے والوں کی تعداد چار لاکھ 82 ہزار 551 ہو گئی ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15 ہزار 389 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک 3 کروڑ 43 لاکھ 21 ہزار 803 افراد کورونا سے نجات پاچکے ہیں۔ اسی مدت میں 13 لاکھ 88 ہزار 647 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ٹیسٹوں کی کل تعداد 68 کروڑ 38 لاکھ 17 ہزار 242 ہو گئی ہے ۔دوسری طرف، 23 ریاستوں میں 2135 لوگ کووڈکے اومیکرون ویرینٹ سے متاثر پائے گئے ہیں، جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 653، دہلی میں 464 اور کیرالہ میں 185 معاملے ہیں۔