کورونا کی تشویشناک اچھال،جموں کشمیر میں3832نئے کیس،47ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں سنیچرکو مزید3832نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے ۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران47کورونا مریض جاں بحق۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں1048،بارہمولہ میں309،بڈگام میں291،پلوامہ میں70،کپوارہ میں122،اننت ناگ میں286،بانڈی پورہ میں77،گاندربل میں94،کولگام میں221اور شوپیان ضلع میں47کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں504،ادھمپور میں141،راجوری میں96،ڈوڈہ میں42،کٹھوعہ میں120،سانبہ میں137،کشتواڑ میں14،پونچھ میں64،رام بن میں60اور ریاسی ضلع میں52کیس سامنے آئے۔