سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں اچھال نظر آرہا ہے۔ سنیچر کو 7ماہ بعد جموں و کشمیر میں روزانہ وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 3251ہوگئی ہے۔ اس سے قبل 23مئی 2021کو جموں و کشمیر میں متاثرین کی یومیہ تعداد 3308تھی۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 55ہزار 874ہوگئی ہے۔ اس دوران کورونا وائرس سے مزید 4افراد کی جان گئی ہے۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 4561ہوگئی ہے۔ جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 72ہزار 989ٹیسٹ کئے گئے جن میں 122سفر کرنے والوں سمیت مزید 3251افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ مثبت قرار دئے گئے 3251افراد میں جموں میں 1129جبکہ کشمیر میں 2122افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 2122افراد میں 69بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر لوٹے جبکہ 2053افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیرکے 2122متاثرین میں سرینگر میںسب سے زیادہ 624، بارہمولہ میں 471، بڈگام میں 416، پلوامہ میں 67، کپوارہ میں 137، اننت ناگ میں 228، بانڈی پورہ میں 117، گاندربل میں 21، کولگام میں 37اور شوپیان میں 4افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ سنیچر کو 4دنوں تک اموات کا سلسلہ تھمنے کے بعد وادی میں کورونا وائرس سے 2افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں ایک بڈگام اور ایک اننت ناگ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2343ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے مزید 1129افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 53بیرون ریاستوں سے سفر کرکے واپس لوٹے جبکہ دیگر 1076افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 1129متاثرین میں سب سے زیادہ 685، ادھمپور میں 125، راجوری میں 34، ڈوڈہ میں 24، کٹھوعہ میں 59، سانبہ میں 93، کشتواڑ میں 29، پونچھ میں 25، رام بن میں 3 جبکہ ریاسی میں 42افراد متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 32ہزار913ہوگئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں اموات کا سلسلہ بدسطور جاری ہے اور سنیچر کو مزید 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ فوت ہونے والے 2افراد میں ایک کا تعلق جموںاور ایک کٹھوعہ ضلع سے تعلق رکھتا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2218ہوگئی ہے۔
ملک میں2لاکھ68ہزار کیسز | 402ہلاکتیں،اومیکرون 6041
یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں کورونا وباء ایک بار پھر رفتار پکڑ رہی ہے اور نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا انفیکشن کے 2 لاکھ 68 ہزار 833 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور اس کے ساتھ ہی ایکٹو کیسز کی مجموعی تعداد 14 لاکھ 17 ہزار 820 تک پہنچ گئی ہے ۔جمعہ کے روز 58 لاکھ دو ہزار 976 کووڈ ٹیکے لگائے گئے اور ہفتہ کی صبح 7 بجے تک موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اب تک ایک ارب 56 کروڑ دو لاکھ 51 ہزار 117 ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین کروڑ 68 لاکھ 50 ہزار 962 ہو گئی ہے ۔اسی عرصے میں مزید 402 مریضوں کی موت ہونے کے بعد مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 4,85,752 ہو گئی ہے ۔دوسری طرف کووڈ کے اومیکرون ویرینٹ سے 27 ریاستوں میں اب تک 6,041 افراد متاثر پائے گئے ہیں۔