کورونا کیسز میں اضافہ|عوام سے ماسک لگانے کی تاکید

نیوز ڈیسک
سری نگر// جموں و کشمیر میں کورونا کیسز میں ایک پھر اضافہ درج ہونے کے پیش نظر ڈاکٹروں نے لوگوں سے ماسک لگانے کی تاکید کی ہے۔

 

گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر میں کمیونٹی میڈیسن کے سربراہ ڈاکٹر محمد سلیم خان کا کہنا ہے کہ بخار، گلے میں خراش، کھانسی، بدن درد اور سردیاں کشمیر میں واپس آگئیں ہیں۔

 

انہوں نے ایسی صورتحال میں لوگوں سے چوکنا رہنے اور ماسک لگانے کی تاکید کی ہے۔

 

ان کا اپنے ایک ٹویٹ میں کہنا تھا: ’کشمیر میں کورونا کی واپسی (بخار، گلے کی خراش، کھانسی، بدن درد، سردیاں)، چوکنا رہیں اور ماسک لگا کے رکھیں‘۔

 

قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر میں گذشتہ کئی روز سے کورونا کے یومیہ معاملات میں اضافہ درج ہو رہا ہے۔

 

ماہرین کے مطابق کورونا کیسز میں اضافہ چوتھی لہر کی نوید ہوسکتی ہے۔