کورونا کا قہر جاری

نیویارک //دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 18 کروڑ 43 لاکھ 34 ہزار 951 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 39 لاکھ 89 ہزار 175 ہو گئیں۔کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 16 لاکھ 57 ہزار 688 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آسولیشن میں ہیں، جن میں سے 78 ہزار 948 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 16 کروڑ 86 لاکھ 88 ہزار 88 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ امریکامیں اب تک 6 لاکھ 21 ہزار 255 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 45 لاکھ 88 ہزار 176 ہو چکی ہے۔ بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس وائرس سے 4 لاکھ 2 ہزار 15 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ 3 کروڑ 5 لاکھ 45 ہزار 433 مریض سامنے آ چکے ہیں۔کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے تاہم یہ اموات کے حوالے سے فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس جان لیوا وائرس سے 5 لاکھ 23 ہزار 699 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ 42 ہزار 25 ہو گئی۔فرانس میں اموات 1 لاکھ 11 ہزار 152 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 57 لاکھ 83 ہزار 654 رپورٹ ہوئے ہیں۔ روس میں کل اموات 1 لاکھ 37 ہزار 925 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 56 لاکھ 10 ہزار 941 ہو چکی ہے۔ترکی میں اموات 49 ہزار 874 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کیسز 54 لاکھ 40 ہزار 368 ہو چکے ہیں۔برطانیہ میں اموات کی تعداد 1 لاکھ 28 ہزار 207 ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 48 لاکھ 79 ہزار 616 ہو چکی ہے۔ارجنٹینا میں اموات 95 ہزار 594 ہو گئیں۔کولمبیا میں کورونا وائرس 1 لاکھ 8 ہزار 314 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس موذی وباء  کے 43 لاکھ 24 ہزار 230 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔اٹلی اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے جہاں کورونا وائرس سے کْل اموات کی تعداد 1 لاکھ 27 ہزار 637 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 42 لاکھ 62 ہزار 511 ہو گئے۔سعودی عرب اسی فہرست میں 44 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 7 ہزار 863 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 91 ہزار 612 تک جا پہنچی ہے۔چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے ا?یا تھا، چین اس فہرست میں 101 نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 91 ہزار 847 ہو چکی ہے جبکہ کْل ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار 636 پر رکی ہوئی ہے۔