کورونا کا قہر جاری | دنیا میں ایک لاکھ64ہزار اموات ، 24 لاکھ سے زائد متاثر

جنیوا//عالمی وبا کرونا وائرس ’کووڈ19‘ پھیلتا ہی جارہا ہے او اب تک دنیاکے زیادہ تر ممالک میں اس وبا سے ایک لاکھ 64 ہزار سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 24.04 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوچکے ہیں۔جان ہاپکنس یونیورسٹی اینڈ انجیئنرنگ مرکز (سی ایس ایس ای) کی جانب سے اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کرونا سے مجموعی طور سے 2,404,254 لوگ متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 164,561 ہوگئی ۔دنیا میں اب تک 623,135 لوگ اس بیماری سے ٹھیک ہوچکے ہیں۔ امریکہ کرونا وائرس سے پوری دنیا میں سب سے زیادہ متاثر ہے اور وہاں سب سے زیادہ ہلاکتیں ہوئی ہیں۔امریکہ میں یہ وبا تباہ کن صورت حال اختیارکرچکی ہے۔ یہاں اب تک 759118 لوگ متاثر ہیں جبکہ 40665 کی موت ہوچکی ہے۔ امریکہ میں اس بیماری سے اب تک 70337 لوگ ٹھیک ہوچکے ہیں۔امریکہ کے بعد سب سے سنگین صورتحال یورپی ملک اٹلی میں اب تک 23,660 لوگوں کی موت ہوچکی ہے اور 178972 لوگ متاثر ہیں۔اس عالمی وبا کا مرکز چین میں اب تک 82747 لوگ اس بیماری سے متاثر ہیں اور 4632 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔اسپین میں اب تک 200210 لوگ اس کی زد میں آچکے ہیں اور 20453 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ فرانس میں اب تک 154097 لوگ اس سے متاثر ہیں جن میں سے 19718 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ جرمنی میں کرونا وائرس سے 145742 لوگ متاثر ہیں اورر 4642 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔ برطانیہ میں 120067 لوگ اس وائرس سے متاثر ہیں اور اب تک 16060 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہے۔ایران میں 82211 لوگ اس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 5118 لوگوں کی اس کی وجہ سے موت ہوچکی ہیِ۔بلجیم میں 5683، نیدرلینڈ میں 3684، برازیل میں 2462، ترکی میں 2017، سوئیڈن میں 1540، کناڈا میں 1580، سوئٹزرلینڈ میں 1135، پرتگال میں 714لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔یواین آئی۔
 
 
 

لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کاخاتمہ نہیں:عالمی ادارہ صحت 

جنیوا//عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس 'کووڈ -19' کے تناظر میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن ہٹانا وبا کا ختم ہونا نہیں بلکہ یہاں سے اس کے اگلے مرحلہ کا آغاز ہونا ہے جس کے لئے ہمیں تیار رہنا چاہیے ۔  کورونا وائرس کووڈ -19 پر جی -20 ممالک کی ورچوول میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریسس نے کہا‘‘ہم اس بات کے حوالہ سے پرجوش ہیں کہ جی -20 گروپ کے کئی ممالک سماجی پابندیوں میں نرمی دینے پرغورکر رہے ہیں۔ یہ ضروری ہے کہ یہ عمل مرحلہ وار ہو، لاک ڈاؤن سے متعلق پابندیوں کو ہٹانا کسی ملک میں وبا کا خاتمہ نہیں، اگلے مرحلہ کا آغاز ہے ’’۔مسٹر ٹیڈروس نے کہا کہ اگلے مرحلہ میں دنیا کے ملکوں کو اپنے شہریوں کو وائرس کی روک تھام کے لئے بیدار کرنا ہوگا۔ انہیں اس میں معاون اور بااختیار بنانا ہوگا۔ وائرس کے پھیلنے سے دوبارہ بڑھنے کی حالت میں انہیں فوری کارروائی کے لئے بھی تیاررہنا ہوگا۔ڈبلیو ایچ اونے مشورہ دیا ہے کہ پابندیوں میں نرمی سے پہلے حکومتوں کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ ان کے پاس کووڈ -19 کے ہرمریض کا پتہ لگانے ، ان کی جانچ ، ان کے قرنطینہ اور دیکھ بھال اوران کے رابطے میں آئے ہر شخص کی شناخت کے مکمل وسائل موجود ہے ۔
 
 
 

چین :24 گھنٹوں میں کوئی موت نہیں

بیجنگ// چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 'کووڈ -19' سے کوئی بھی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے جبکہ اس دوران کل 12 افراد متاثر ہوئے ہیں۔چین کے نینشل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کل 22 افراد اس بیماری سے ٹھیک ہوئے ہیں۔ چین میں آئے 12 نئے کیسز میں آٹھ مریض دیگر ممالک سے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی چین میں دیگر ممالک سے آنے والے کیسز کی تعداد بڑھ کر 1583 ہو گئی ہے ۔کمیشن کے مطابق چین میں اب تک کل 82،747 متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 4632 ہو گئی ہے جبکہ 77،000 لوگوں کو ٹھیک ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے ۔یواین آئی
 
 

 امریکہ سب سے زیادہ متاثر |  ایک دن میں2000 ہلاکتیں

واشنگٹن// امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس 'کووڈ -19' سے 2000 افراد کی موت ہوئی ہے جس سے ملک میں اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 40،000 ہو گئی ہے ۔ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق امریکہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 26،800 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ اس دوران کل 1997 افراد کی موت ہوئی ہے ۔امریکہ کے سب سے اہم شہروں میں سے ایک نیویارک میں سب سے زیادہ 18،921 افراد کی موت ہو چکی ہے اور اب تک تقریبا 242،570 افراد کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ نیو جرسی میں 4،364، مشی گن میں 2308 اور میسا چوسٹس میں اب تک 1560 افراد کی جان جا چکی ہے ۔ امریکہ میں متاثرین کی مجموعی تعداد 759000 ہو گئی ہے جو کہ پوری دنیا میں سب سے زیادہ ہے ۔ یواین آئی