کورونا پھیلاﺅ مزید تیز، جموں کشمیر میں812نئے کیس

سرینگر// ملک کے ساتھ ساتھ جموں کشمیر میں کورونا وائرس انتہائی تیزی کے ساتھ پھیلنے لگا ہے اور یہاں بدھ کو اس وائرس کی وجہ سے مزید812افراد انفیکشن میں مبتلاءہوگئے۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد134827ہوگئی ۔
آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں465کا تعلق وادی کشمیر جبکہ347کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ایک بار پھر سرینگر ضلع میں سب سے زیادہ239کیس سامنے آئے جبکہ ضلع بارہمولہ کا نمبر دوسرا رہا جہاں78،ضلع بڈگام میں42،پلوامہ میں11،کپوارہ میں23،اننت ناگ میں21بانڈی پورہ میں16،گاندربل میں10،کولگام میں7اور شوپیان ضلع میں8کورونا کیس سامنے آئے۔
مذکورہ ذرائع نے بتایا کہ جموں ضلع میں130نئے کیس سامنے آگئے جبکہ صوبے میں ضلع ریاسی62کیسوں کے ساتھ دوسرے اور ضلع کٹھوعہ29کیسوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔