کورونا پھیلاو مزید تیز،جموں کشمیر میں3532نئے کیس،30ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں جمعہ کو مزید3532نئے کورونا وائرس کے کیس سامنے آئے جو ایک ریکارڈ ہے۔آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں2360جبکہ 1172کا تعلق صوبہ جموں سے ہے۔اس طرح یہاں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد176083ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 30کورونا مریض جاں بحق۔ ان میں17افراد کی موت جموں میں جبکہ13افراد کی موت وادی کشمیر میں ہوئی۔ 
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ آج سرینگر ضلع میں 932،بارہمولہ میں316،بڈگام میں160،پلوامہ میں 110،کپوارہ میں206،اننت ناگ میں239،بانڈی پورہ میں50،گاندربل میں77،کولگام میں165اور شوپیان ضلع میں105کیس سامنے آئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں495،ادھمپور میں125،راجوری میں133،ڈوڈہ میں37،کٹھوعہ میں95،سانبہ میں82،کشتواڑ میں13،پونچھ میں42،رام بن میں74اور ریاسی ضلع میں76کیس سامنے آئے ۔