کورونا پھیلاو سنگین تر،5443نئے کیس،50ہلاکتیں

سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے پھیلاو کی سنگینی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں جمعہ کو مزید5443 کوروناکیس سامنے آگئے۔اس کے علاوہ مہلک وائرس میں مبتلائ50افراد جاں بحق ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق آج ظاہر ہونے والے کیسوں میں 3575کا تعلق وادی کشمیر جبکہ1868کا تعلق جموں سے ہے۔
آج سرینگر ضلع میں1071،بارہمولہ میں496،بڈگام میں384،پلوامہ میں 118،کپوارہ میں198،اننت ناگ میں568،بانڈی پورہ میں93،گاندر بل میں169،کولگام میں344اور شوپیان ضلع میں134کیس سامنے آگئے۔
اسی طرح جموں ضلع میں639،ادھمپور میں292،راجوری میں300،ڈوڈہ میں37،کٹھوعہ میں226،سانبہ میں121،کشتواڑ میں39،پونچھ میں95،رام بن میں67اور ریاسی ضلع میں52کورونا کیس سامنے آگئے۔