کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق افواہ | ’بھارتیہ مزدور سنگ‘ مہم چلائے گا

نئی دہلی// راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کی ذیلی تنظیم ،بھارتیہ مزدور سنگھ نے مہاجر مزدوروں کے درمیان کورونا وبا، لاک ڈاؤن اور کووڈ ٹیکہ کاری کے حوالے سے پھیلنے والی افواہ کے خلاف قومی بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔بی ایم ایس نے جمعہ کے روز یہاں جاری ایک پریس ریلیز میں کہا کہ کورونا وبا کی دوسری لہر کے پیش نظر بی ایم ایس نے مزدوروں بالخصوص مہاجر مزدوروں کے درمیان پھیلنے والی افواہ کو دور کرنے کے لیے بیداری مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس دوران مزدوروں کی ٹیکہ کاری کی ضرورت پر زور دیا جائے گا اور مزدوروں کو ٹیکہ لگوانے کی ترغیب دی جائے گی۔ پریس ریلیز کے مطابق کورونا وبا کے پیش نظر لاک ڈاؤن لگنے کا اندیشے کا اظہار کیا جا رہا ہے اور اس وجہ سے مہاجر مزدور اپنی ریاستوں کو واپس ہونا شروع ہو گیا ہے ۔ بی ایم ایس اسے روکنے پر زور دے گا۔بی ایم ایس کا کہنا ہے کہ مزدوروں کے درمیان کورونا وبا سے بچاؤ کے لیے حکومت کی جانب سے متعین کیے گئے حفاظتی تدابیر پر عمل پیرا ہونے پر زور دیا جائے گا۔ یہ مہم منظم شعبے اور غیر منظم شعبے کے مزدوروں کے درمیان چلائی جائے گی۔ لاک ڈاؤن کے سلسلے میں پھیلی برائیوں کو دور کرنے کے لیے مہاجر مزدوروں کے درمیان کیمپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس مہم میں چائے باغان مزدوروں، بیڑی مزدوروں اور کان کے مزدوروں پر خصوصی زور ہوگا۔ 
 
 
 
 

ہماچل میں تعلیمی ادارے 21اپریل تک بند

شملہ// تیزی سے پھیلتے کورونا کی وجہ سے ہماچل پردیش میں تعلیمی ادارے 21اپریل تک بند رہیں گے ۔یہ فیصلہ آج جے رام ٹھاکر کی صدارت میں منعقدہ کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں کیا گیا۔ پہلے بھی تعلیمی اداروں کو پندرہ اپریل تک بند کرنے کے سلسلہ میں آرڈر جاری کیا گیا تھا۔ کورونا کے معاملات میں اضافہ کے مدنظر کابینی میٹنگ میں مذکورہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں تمام اسکول بند رہیں گے ۔بتایا جارہا ہے کہ محکمہ تعلیم نے حکومت کو 30اپریل تک تعلیمی ادارے بند کرنے کی تجویز بھیجی تھی لیکن کابینہ نے 21اپریل تک تدریسی اور غیرتدریسی عملہ سمیت بند کرنے کا فیصلہ کیا، صرف ان ملازمین کو چھوڑ کر جن کی امتحان ڈیوٹی ہوگی۔میٹنگ میں ڈرون ٹکنالوجی کا استعمال سے دیہی علاقوں میں لینڈ پارسل کے سروے کے لئے ریاست میں مرکزی منصوبہ ملکیت کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔اس کے لئے پنچایتی راج محکمہ کے تعاون سے اسکے کے نفاذ کے لئے محکمہ ریونیو کو نوڈل محکمہ کی شکل میں نامزد کیا جائے گا۔ اس اسکیم کو ریاست میں شروع کرنے کیلئے سروے آف انڈیا کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوں گے ۔
 اسکیم کے موثر نفاذ کے لئے ایک اسٹیٹ اسٹیئرنگ کمیٹی، اسٹیٹ پروجیکٹ منیجمنٹ یونٹ اور ڈسٹرکٹ پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ بھی تشکیل دی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 

راہل نے ویکسین کی کمی اورپرینکا نے امتحانات پر حکومت کو گھیرا

 
یواین آئی
 
نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی کمی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو خطرے میں ڈال کر اس ویکسین کو برآمد نہیں کیا جانا چاہئے ۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ویکسین کی کمی بڑھتے ہوئے کورونا بحران میں ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے ۔ ہمارے ملک کے لوگوں کو خطرہ میں ڈال کر ویکسین کی برآمدات کیا صحیح ہے ۔ مرکزی حکومت تعصب کے بغیر تمام ریاستوں کی مدد کرے ۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہوگا‘‘۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا،’’سی بی ایس ای کو اسٹوڈنٹس کو نامساعد حالات میں امتحانات میں آنے کیلئے مجبور نہیں کرنا چاہئے اور ایسا کرنا ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ۔ اسٹوڈنٹس کو بھیڑ میں جانے اور امتحان دینے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے ، لہذا بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے جائیں یا ان امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا جائے ۔‘‘
 
 
 

کورونا متاثر ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش 

نئی دہلی// کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کورونا ویکسین کی کمی پر حکومت کو گھیرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے عوام کو خطرے میں ڈال کر اس ویکسین کو برآمد نہیں کیا جانا چاہئے ۔ گاندھی نے ٹویٹ کیا،’’ویکسین کی کمی بڑھتے ہوئے کورونا بحران میں ایک بہت ہی سنگین مسئلہ ہے ۔ ہمارے ملک کے لوگوں کو خطرہ میں ڈال کر ویکسین کی برآمدات کیا صحیح ہے ۔ مرکزی حکومت تعصب کے بغیر تمام ریاستوں کی مدد کرے ۔ ہم سب کو مل کر اس وبا کو ہرانا ہوگا‘‘۔کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا،’’سی بی ایس ای کو اسٹوڈنٹس کو نامساعد حالات میں امتحانات میں آنے کیلئے مجبور نہیں کرنا چاہئے اور ایسا کرنا ان کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے ۔ اسٹوڈنٹس کو بھیڑ میں جانے اور امتحان دینے پر مجبور نہیں کیا جانا چاہئے ، لہذا بورڈ کے امتحانات منسوخ کردیئے جائیں یا ان امتحانات کا شیڈول تبدیل کیا جائے ۔‘‘
 
 

کورونا متاثر ڈاکٹر کی خودکشی کی کوشش 

 
یواین آئی
 
شملہ// ہماچل پردیش کے دارالحکومت کے سب سے بڑے اسپتال آئی جی ایم سی میں کووڈ آئیسولیشن وارڈ میں ایک مریض نے خود کشی کی کوشش کی ہے ۔پیشے سے ڈاکٹر شخص نے نوکیلی چیز سے اپنے دونوں ہاتھوں کی کلائی کاٹ ڈالی، اسی دوران وارڈ میں موجود ڈاکٹروں کی نظر اس پر پڑی اور بعد میں اس کا علاج کیا گیا۔ ڈاکٹر شہر کے کسُمپٹی علاقے کا باشندہ ہے ۔حیرانی کی بات ہے کہ حادثے کے وقت اس کے والدین بھی آئیسولیشن میں تھے ۔ فی الحال ڈاکٹر کی حالت مستحکم ہے ۔ حادثے کے سلسلے میں آئی جی ایم سی میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ڈاکٹر نے ماہانہ تناؤ کے سبب واردات کو انجا م دیا۔
پولیس کے مطابق ڈاکٹر کو پانچ اپریل کو کورونا پوزیٹیو پایا گیا تھا۔ اس کے بعد اس کی بیوی اور والدین بھی پوزیٹیو پائے گئے تھے ۔ اس دوران بیوی آئیسولیٹ تھی جبکہ ڈاکٹر اپنے والدین کے ساتھ آئی جی ایم سی میں بنے آئیسولیشن وارڈ میں داخل تھا۔ دیر شام اس نے نوکیلی چیز سے اپنی کلائی کاٹ لی۔ فی الحال آئی جی ایم سی کے محکمہ میڈیسن کے پروفیسر بلویر ورما کی شکایت پر صدر تھانہ پولیس نے معاملہ درج کرکے آگے کی کاروائی شروع کر دی ہے ۔غور طلب ہے کہ ڈی ڈی یو اسپتال میں ایک خاتون نے پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی جس کے بعد حکومت نے فوراً ایم ایس کا تبالہ کر دیا۔