کورونا ویکسین لگوانے سے ہی ہم محفوظ رہ سکتے ہیں: پرنسپل جی ایم سی سری نگر

سری نگر// پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر ڈاکٹر سائمہ رشید نے کورونا ویکسین کے بارے میں پھیلائی جا رہی افواہوں کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا ہے” ویکسین ہی کورونا کے خلاف لڑنے کا واحد ہتھیار ہے“۔
انہوں نے کہا” یہ ویکسین لگوانے سے ہی ہم محفوظ رہ سکتے ہیں“۔
موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کیا ۔