سرینگر //جموں کشمیر میں کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 6000سے متجاوز ہوگئی ہے۔اس دوران سوموار کو مزید 2اموات کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 85ہوگئی ہے جن میں سے 10جموں جبکہ 75کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ پیر کو ایک ڈاکٹر ، 2بیکن اہلکاروں اور پولیس، فوج اور نیم فوجی دستوں سے وابستہ 6اہلکاروں سمیت مزید 132 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ جموں و کشمیر میں متاثرین کی تعداد 6ہزار کا ہندسہ پار کرکے 6088ہوگئی ہے جن میں سے 1376جموں جبکہ12 47 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔132متاثرین میں سے 12 کولگام،22سرینگر،22شوپیان،2اننت ناگ، 18 بارہمولہ، 13 کپوارہ، 10پلوامہ، 20بڈگام،3بانڈی پورہ،1جموں، 2کٹھوعہ،5پونچھ، ایک راجوری اور ایک ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔
مزید 2اموات
کشمیر میں کورونا وائرس سے ہونے والے اموات کا سلسلہ جاری ہے اور اتوار اور سوموار کی درمیانی رات صدراسپتال میں کاکہ پورہ پلوامہ کا رہنے والا 65سالہ شہری فوت ہوگیا۔ میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری نے بتایا ’’مذکورہ مریض اتوار کو اسپتال میں داخل ہوا اور ڈاکٹروں نے اسکی تشخیص کیلئے نمونے حاصل کئے لیکن وہ دیر رات فوت ہوگیا ‘‘۔ڈاکٹر نذیر چودھری نے بتایا کہ فوت ہونے والے شخص کے دونموں پھیپھڑے نمونے کے شکار تھے اور سوموار کو اسکی رپورٹ بھی مثبت آئی ۔ سوموار کو ہی بعد دو پہر سی ڈی اسپتال میںککر ناگ سے تعلق رکھنے والا 58سالہ شخص بھی کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ۔سی ڈی اسپتال کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد سلیم ٹاک نے بتایا ’’ مریض کو 19جون کو جی ایم سی اننت ناگ سے سی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا‘‘۔ڈاکٹر سلیم ٹاک نے بتایا ’’مریض نمونیا کا شکار ہوا تھا اور سوموار کو بعد دو پہر 4بجے فوت ہوگیا ‘‘۔
سکمز صورہ
میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق احمد جان نے بتایا ’’ پچھلے24گھنٹوں کے دوران2434نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 69مثبت جبکہ 2365افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا’’ 69متاثرین میں سے 20شوپیان،12کولگام،10سرینگر،9پلوامہ،8بڈگام،3کپوارہ، 2بانڈی پورہ،2بارہمولہ،2اننت ناگ اور45بٹالین سی آر پی ایف سنبل بانڈی پورہ کا ایک اہلکار شامل ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ شوپیان کے 20متاثرین میں سے 10کلورہ شوپیان،2کڈگام،2زینہ پورہ،2چیک سنگرین، ایک ریشی پورہ اور ڈی پی ایل شوپیان کے 2پولیس اہلکار شامل ہیں‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ کولگام کے 12متاثرین میں سے 2ڈائنی پورہ کولگام،ایک یاری پورہ، ایک کنہچارہ، ایک مند گفن،9آر آر کولگام کا ایک فوجی اہلکار، 2 ونی گام اور ایک اڈپورہ سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا ’’ سرینگر کے 10متاثرین میں سے 2عیدگاہ سرینگر، ایک خانیار، حبک سرینگر کی ایک 28سالہ خاتون،ایک جواہر نگر ، ایک سونہ وار ، ایک صورہ ،حضرتبل ایک، کرالہ پورہ ایک اور ایک کا تعلق پیر باغ سرینگر سے ہے‘‘۔ انہوں نے کہا’’ پلوامہ کے 9متاثرین میں سے2بیلو،ڈی پی او پلوامہ کے 2پولیس اہلکار،ایک درسو، ایک ترچ، ایک ڈاڈہ سر اور ایک خانقاہ باغ پانپور سے تعلق رکھتا ہے‘‘۔ڈاکٹر جان نے بتایا کہ بڈگام کے 8متاثرین میں سے 6ژیرہ پورہ ، ایک شنکر پورہ اور ایک کا تعلق ہمہامہ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 3متاثرین میں سے ایک ہندوارہ ، ایک مین مارکیٹ کپوارہ اور ایک کپوارہ میں کپڑا فروخت کرنے والی فیکٹری سے جڑا ہے۔ ڈاکٹر جان نے بتایا کہ اس کے علاوہ اننت ناگ سے تعلق رکھنے والے 2متاثرین میں سے ایک انچہ ڈورہ اور ایک نئی بستی اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بانڈی پورہ کے متاثرین میں سے ایک کا تعلق سلطان پورہ اور ایک کا تعلق پاپہ چھن بانڈی پورہ سے ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے شعبہ عوامی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار میںبتایا گیا ہے کہ ابتک کل655مشتبہ مریضوں کا داخلہ کیا گیا جن میں سے507مریضوں کو قرنطینہ کی مدت مکمل کرنے کے بعد گھر روانہ کردیا گیا جبکہ81مثبت قرار دئے گئے مریضوں کو گھر بھیجا گیا ہے۔ابتک97036نمونوں کی تشخیص کی گئی ہے جن میں سے94404کو منفی قرار دیا گیا ہے جبکہ1962مریضوں کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
سی ڈی اسپتال
سی ڈی اسپتال میں قائم لیبارٹری میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 428نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 32مثبت جبکہ 396افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں۔سی ڈی اسپتال میں موجود ذرائع کے مطابق 32متاثرین میں سے 16بارہمولہ،10کپوارہ،3سرینگر،2شوپیان اور ایک قاضی گنڈ سے تعلق رکھتا ہے۔ سی ڈی اسپتال میں موجود زرائع نے بتایا کہ بارہمولہ کے 16متاثرین میں سے 6خانپورہ بارہمولہ، ایک روہامہ، ایک مین بارہمولہ، ایک کانلی باغ بارہمولہ، ایک تارزو سوپور، ایک تجر شریف ، ایک آرم پورہ، ایس ڈی ایچ سوپور کا ایک ڈاکٹر اور ایک وٹلب سوپور سے تعلق رکھتا ہے۔ کپوارہ کے 16متاثرین میں سے وڈیپورہ، 4پوہر پیٹھ کپوارہ اور ایک گگل لولاب سے تعلق رکھتا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کیمونٹی ہیلتھ سینٹر کپوارہ کی جانب سے بھیجے گئے نمونوں میں سے 109آرسی سی بیکن کے 2اہلکاروں کی رپورٹیں بھی مثبت آئیں ہیں۔ ذرائع نے بتایا کپ سرینگر شہر کے3متاثرین میں سے نٹی پورہ سرینگر کے ایک شخص کے علاوہ 92بٹالین بی بی کینٹ سونہ وار کے دو فوجی اہلکاروں کی رپورٹیں بھی مثبت آئیں ہیں۔
جے وی سی
پرنسپل سکمز میڈیکل کالج ڈاکٹر ریاض اینتو نے بتایا کہ کالج کے شعبہ مائکرو بائولاجی میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران463نمونوں کی تشخیص کی گئی جن میں سے 22مثبت جبکہ 441افراد کی رپورٹیں منفی آئیں ہیں‘‘۔ڈاکٹر ریاض نے بتایا ’’22متاثرین می سے 12مڈگام جبکہ 10متاثرین کا تعلق سرینگر شہر سے ہے‘‘۔ڈاکٹر ریاض اینتو نے بتایا ’’بڈگام کے 12متاثرین میں سے 4چاڈورہ، 5بیروہ، ایک ناربل، ایک کنزر اور ایک کا تعلق ژیر علاقے سے ہے‘‘۔ڈاکٹر ریاض نے بتایا’’ سرینگر کے10متاثرین میں سے6لال بازار،ایک خیام، ایک بابا پورہ زنی مر ، ایک نرورہ اور ایک کا تعلق کیلاش پورہ نائیدکدل سرینگر سے ہے۔
جموں
جموں میں سوموار کو مثبت قرار دئے گئے 10افراد میں سے 6جی ایم سی جموں، 3کرشنا لیبارٹریز اور ایک کمانڈ اسپتال ادھمپور سے مثبت آئی ہے۔
حکومتی بیان
حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے132نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے122کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 10 کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد6,088تک پہنچ گئی ہے۔ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے6,088 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے 2,472سرگرم معاملات ہیں ۔ اب تک3,531اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد85تک پہنچ گئی ،جن میں سے 75کاتعلق کشمیر صوبہ سے اور10کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران سوموار کو مزید149 مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے45 اور کشمیر صوبے کے 104اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 3,13,687ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 22؍جون2020ء کی شام تک 3,07,599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک2,57,565افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 39,718 اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ30 اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔2,472کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ46,853 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق1,68,407اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔بلیٹن کے مطابق کولگام میں693مثبت معاملات پائے گئے ہیںجن میں207سرگرم معاملات ہیںاور 476صحتیاب ہوئے ہیںاور10 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بارہمولہ میں اب تک کورونامریضوں کی تعداد 617ہوئی ہیںجن میں سے 336سرگرم معاملات ہیں اور14مریضوں کی موت واقع ہوئی ہیںاور 267صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ سری نگر میں اب تک کورونا وائرس کے 695 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے450 سرگرم معاملات ہیں ۔226 مریض صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ19 کی موت واقع ہوئی ہے۔ اُدھر ضلع اننت ناگ میں 608 مثبت معاملے سامنے آئے ہیںجن میں174 سرگرم ہیں۔ 428 شفایاب ہوئے ہیں اور06 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع شوپیان میں 636 مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں206 سرگرم ہیں اور 420صحتیا ب ہوئے ہیںجبکہ 10کی موت واقع ہوئی ہے۔ اِدھرکپواڑہ میں 453مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں اور 121 سرگرم معاملات ہیں اور327صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ 05 کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بانڈی پورہ میں اب تک 273 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے49 سرگرم معاملات ہیں ، 223مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔ضلع بڈگام میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی کُل تعداد اب تک 346ہوئی ہیںجن میں سے 207سرگرم ہیں اور133اَفراد صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ06 کی موت واقع ہوئی ہے ۔پلوامہ ضلع میں کووِڈ ۔19کے 323 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے جن میں169 سرگرم معاملات ہیں اور 150مریض صحتیاب ہوئے ہیںجبکہ04 کی موت واقع ہوئی ہے۔ گاندربل میں کل 68مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جن میں09 سرگرم معاملات ہیں اور 59 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔اسی طرح جموں میں وائر س کے 310مثبت معاملات پائے گئے ہیں جن میں99سرگرم معاملات ہیں اور204صحت یاب ہوئے ہیںاور07 کی موت واقع ہوئی ہیجبکہ رام بن میں208معاملات سامنے آئے ہیںجن میں 74سرگرم معاملات ہیں اور134 شفایاب ہوئے ہیںجبکہاودھمپور ضلع میں اب تک کورونا مریضوں کی کُل تعداد 212 ہوئی ہیں جن میں سے 90معاملات سرگرم ہیں۔ 121اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے۔دریں اثنأ کٹھوعہ میں196مثبت معاملہ سامنے آئے ہیںجن میں 84 سرگرم معاملات ہیںاور 112اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں۔اس طرح پونچھ میں114معاملے سامنے آئے ہیں جن میں 35سرگرم معاملات ہیں جبکہ79مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ضلع سانبہ میں 128 مثبت معاملے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 78 سرگرم معاملات ہیں اور 50اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔راجوری ضلع میں کورونا کے اب تک83 مریض پائے گئے ہیںجن میں 47 معاملے سرگرم ہیں اور 35مریض شفایاب ہوئے ہیںجبکہ ایک کی موت واقع ہوئی ہے اورریاسی میں بھی32 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں09سرگرم ہیں اور23 اَفراد شفایاب ہوئے ہیں۔ کشتواڑ میں25 مثبت معاملے سامنے آئے ہیں جن میں10 معاملے سرگرم ہیں اور15 مریض پوری طرح سے صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈوڈہ میں 68 معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے18معاملات سرگرم ہیں جبکہ49مریض پوری طرح شفایاب ہوئے ہیں اور ایک مریض کی موت واقع ہوئی ہے۔
پولیس وفورسز کے مزید 8اہلکار متاثر
پر ویز احمد
سرینگر// وادی میں پیر کو بھی پولیس و فورسز کی مختلف ایجنسیوں سے وابستہ مزید8اہلکاروں میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ضلع پولیس لائنز شوپیان میں تعینات مزید دو اہلکار مثبت قرار دیئے گئے ہیں ۔ پولیس لائنز پلوامہ میں بھی دو اہلکار مثبت پائے گئے ہیں۔ اس طرح ابتک وادی میںپولیس اہلکاروں کی تعداد207تک پہنچ گئی ہے۔پیر کو سمبل میں تعینات45بٹالین سی آر پی ایف کے ایک اہلکار کی رپورٹ مثبت آئی۔ سی آر پی ایف متاثرہ اہلکاروں کی تعداد151ہوگئی ہے۔پیر کو9آر آر بارہمولہ کا ایک اور اہلکار وائرس میں مبتلا پایا گیا یوں فوجی اہلکاروں کی مجموعی تعداد17تک پہنچ گئی ہے۔اسکے علاوہ سی آئی ایس ایف کا ایک اہلکار اور بیکن کے دو اہلکار بھی وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔