کورونا وائرس|93روز بعد تعداد 250سے کم

سرینگر //جموں و کشمیر میں93دنوں کے بعد کورونا وائرس سے روزانہ متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 250سے کم ہوگئی ہے۔ منگل کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 58ہزار 927ٹیسٹ  کئے گئے جن میں 15سفر کرنے والوں سمیت مزید 231افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں(اس سے قبل جموں و کشمیر میں 29مارچ کو کوونا وائرس سے صرف 235افراد متاثر ہوئے تھے)۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 17ہزار 481تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران مزید 2افراد فوت ہوگئے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4345 ہوگئی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں مثبت قرار دئے گئے 231افراد میں 83جموں جبکہ 148کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 148افراد میں 8بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ 140مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔کشمیر کے 148متاثرین میں سرینگر میں63، بارہمولہ میں9، بڈگام میں14 ,پلوامہ میں30،کپوارہ میں3، اننت ناگ میں6، بانڈی پورہ میں6،گاندربل میں6،کولگام میں10اور شوپیان میں1افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ97ہزار189ہوگئی ہے۔وادی میں مزید1شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ مرنے والا شخص سی ڈی اسپتال کئی دنوں تک  زیر علاج رہنے کے بعد منگل کو فوت ہوگیا ۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2225بنی ہوئی ہے۔منگل کو جموں صوبے کے 8اضلاع میں 83افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں7بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے کشمیر پہنچے جبکہ76افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے83متاثرین میں جموں میں15، ادھمپور میں10، راجوری میں6، ڈوڈہ میں21، کشتواڑ میں10، پونچھ میں,10رام بن میں4اور ریاسی7 کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ کٹھوعہ  اور سانبہ میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد120292ہوگئی ہے۔جموں صوبے میںپچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید1شخص فوت ہوگیا ہے۔ فوت ہونے والا شخص  شری ماتا ویشنو دیوی اسپتال میں کئی دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد پیر اور منگل کی درمیانی شب کو فوت ہوگیا ۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد120292ہوگئی ہے۔   
 

ملک میں24گھنٹوں میں 553اموات،35ہزار سے بھی کم کیس درج

یو این آئی
 
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی سست رفتاری کے درمیان گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران انفیکشن کے 35 ہزار سے بھی کم نئے معاملے رپورٹ ہوئے ہیں ، جو 111 دن میں اور اس عرصے کے دوران سب سے کم روزانہ کے معاملے ہیں اور ایک دن میں 553 مریضوں کی موت ہوئی۔پیر کو 45 لاکھ 82 ہزار 246 افراد کو ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 35 کروڑ 75 لاکھ 53 ہزار 612 افراد کو کورونا کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 34،703 نئے معاملوں کی آمد کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے تین کروڑ چھ لاکھ 19 ہزار 932 ہوگئی ہے۔ اس دوران 51 ہزار 864 مریضوں کے صحتیاب ہونے کے بعد اس وبا سے صحتیاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر دو کروڑ 97 لاکھ 52 ہزار 294 ہوگئی ہے۔ فعال معاملے 17،764 کم ہوکر چار لاکھ 64 ہزار 357 رہ گئے ہیں۔ اسی عرصہ میں 553 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر مجموعی طور سے چار لاکھ تین ہزار 281 ہوگئی ہے۔