کورونا وائرس|82روز بعد تعداد 400سے کم

 سرینگر // جموں و کشمیر میں 82دنوں کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 400سے کم ہوگئی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 13سفر کرنے والوں سمیت مزید 362 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ اس سے قبل 31مارچ کو جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 371افراد متاثر ہوئے تھے۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 12ہزار 156ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ متوفین کی مجموعی تعداد 4262 تک پہنچ گئی ہے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 362افراد متاثر ہوئے ہیں جن میں 101جموں جبکہ 261کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر سے تعلق رکھنے والے 261افراد میں 5بیرون ریاستوں سے سفر کرکے کشمیر پہنچے ہیں جبکہ 256مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ کشمیر کے 261متاثرین میں سرینگر میں79، بارہمولہ میں14، بڈگام میں37 ,پلوامہ میں21، کپوارہ میں22، اننت ناگ میں44، بانڈی پورہ میں11،گاندربل میں13،کولگام میں18 اور شوپیان میں صرف2متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد1لاکھ93ہزار773ہوگئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں مزید7فراد وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں صدر اسپتال میں 3، ضلع اسپتال پلوامہ میں 2 ،1ضلع اسپتال کولگام اور ایک سکمز صورہ میں فوت ہوا ہے۔ کشمیر صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2188ہوگئی ہے۔ جموں میںپیر کو101فراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جن میں سے8بیرون ریاستوں سے جموں پہنچے جبکہ93فراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے101متاثرین میں جموں میں9، ادھمپور میں10، راجوری میں15، ڈوڈہ میں27، کٹھوعہ میں1، سانبہ میں1کشتواڑ میں8، پونچھ میں9 رام بن میں13اور ریاسی میں8افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد118379ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید3فراد جموں میں فوت ہوئے ہیں۔ مرنے والوں میں جی ایم سی ڈوڈہ میں ایک، راجوری میں1،جبکہ ضلع اسپتال کشتواڑ میں1شخص  فوت ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد2074ہوگئی ہے۔