کورونا وائرس|17 موت کی آغوش میں

 سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید17افراد فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 916ہوگئی جن میں سے 160جموں جبکہ 756کا تعلق کشمیر صوبے سے ہے۔ پیر کومزید 84سفر کرنے والوں سمیت 1229افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 55ہزار کا ہندسہ پار کرکے 55325ہوگئی ۔ ان میں سے18225جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 37ہزار کا ہندسہ پار کرکے 37100تک پہنچ گئی ہے۔ تازہ 1229متاثرین میں سے 837جموں جبکہ 392افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 837افراد میں سے سب سے زیادہ 392جموں ضلع، 54ادھمپور، 87 راجوری، 27 کٹھوعہ، 38سانبہ، 57پونچھ، 14رام بن، 113 ڈوڈہ، 29ریاسی اور 26کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 392افراد میں سے 119 سرینگر، 78بڈگام، 16بارہمولہ، 40پلوامہ، 24 اننت ناگ، 17کپوارہ، 45بانڈی پورہ، 2کولگام، 43گاندربل اور 8شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔  
۔ 17اموات
 پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 17افراد فوت ہوگئے  جن میں سے 9جموں صوبے جبکہ 8کا تعلق کشمیر سے ہے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 8افراد میں سے 2پلوامہ، 2بڈگام، ایک سرینگر، ایک گاندربل،  ایک بانڈی پورہ اور ایک کپوارہ میں فوت ہوا ہے۔ پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ رتنی پورہ سے تعلق رکھنے والا 26سالہ نوجوان اور لوسونی سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون نمونیا سے فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ یہ ددنوں متاثرین  سکمز صورہ میں فوت ہوگئے‘‘۔بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سری رسیار چھاڈورہ سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص اور مٹی پورہ ماگام سے تعلق رکھنے والا 75سالہ شخص کورونا وائرس سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ‘‘۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’ لال بازار سے تعلق رکھنے والا 70سالہ شخص کورونا وائرس سے سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ‘‘۔کپوارہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ پتھ واری ہندوارہ سے تعلق رکھنے والی 75سالہ خاتون ضلع اسپتال ہندواری میں وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی‘‘۔بانڈی پورہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ شادی پورہ سنبل سے تعلق رکھنے والی 20سالہ لڑکی سکمز صورہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے۔ گاندربل میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لارسن گاندربل سے تعلق رکھنے والی80سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئی ہے۔ جموں صوبے میںپیر کو 9افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے جن میں سے 4جموں، 4ڈوڈہ اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والی 16سالہ لڑکی، مٹھی سے تعلق رکھنے والا 67سالہ ، تھٹری ڈودہ سے تعلق رکھنے والی65سالہ خاتون، روپ نگر جموں سے تعلق رکھنے والی 65سالہ خاتون اور ڈب دتا کنہ چک سے تعلق رکھنے والی 72سالہ  خاتون بھی کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے جی ایم سی جموں میں فوت ہوگئی‘‘۔
 حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے55,325معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے18,049سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک36,381اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد895تک پہنچ گئی ،جن میں سے 735کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور160کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران پیر کو مزید644شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے231اور کشمیر صوبے کے 413اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 1248495ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  14؍ستمبر2020ء کی شام تک 1193170نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک525963افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42090اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔18049فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ55018اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق409911اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

لداخ میں ایک اور فوت

مہلوکین کی مجموعی تعداد 40ہوگئی 

نیوز ڈیسک
 
 لیہہ//پیر کو لداخ میںکورونا وائرس سے ایک اور شخص فوت ہوگیا اورمہلوکین کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے۔ لداخ میں محکمہ صحت کے ایک سینئرافسر نے  بتایا کہ تازہ ہلاکت کے بعد لداخ میں اموات کی تعداد 40تک پہنچ گئی ہے جس میں سے 17ہلاکتیں لداخ جبکہ دیگر 23 کرگل میں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ لداخ میں ابھی تک 3345افراد کورنا سے متاثر ہو گئے ہیں ۔ جن میں سے ابھی تک 2436مریض صحت یاب ہو چکے ہیں ۔