کورونا وائرس|14لقمۂ اجل، مہلوکین 514

سرینگر //13اگست بروز جمعرات، جموں و کشمیر میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت مزید14افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی تعداد بڑھکر 514ہوگئی ہے جن میں سے 39جموں جبکہ 470کشمیر میں فوت ہوگئے۔ جمعرات کومختلف ریاستوں اور علاقوں کا سفر کرنے والے 124افراد سمیت مزید 536افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 26949 ہوگئی۔ ان میں سے 20890کشمیر جبکہ جموں صوبے میں تعداد6ہزار کا ہندسہ پار کرکے 6050تک پہنچ گئی۔ تازہ 536متاثرین میں سے 144سرینگر ، 46بارہمولہ، 33پلوامہ، 14کولگام، 8شوپیان، 16اننت ناگ،36بڈگام، 46کپوارہ، 54بانڈی پورہ، 41گاندربل، 49جموں،3راجوری، 3رام بن، 10کٹھوعہ، 1ادھمپور، 8سانبہ، 3ڈوڈہ، 5پونچھ، 15ریاسی اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 اموات

 جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے اموات کا سلسلہ جمعرات کو بغیر کسی کمی کے جاری رہا اور مزید14افراد کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوگئے جن میں سے12کشمیر جبکہ 2جموں صوبے میں فوت ہوگئے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 12متاثرین میں سے4سرینگر،2 کپوارہ، 2پلوامہ،2 بارہمولہ، 1بڈگام اور ایک گاندربل سے تعلق رکھتا ہے جبکہ جموں میں ہونے والی 2 اموات میں سے ایک جموں جبکہ ایک پونچھ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ خانیار سے تعلق رکھنے والی ایک 65 سالہ خاتون اورلال بازار سرینگر سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ شخص وائرس کی وجہ سے فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ بمنہ سرینگر سے تعلق رکھنے والی 70  سالہ خاتون اور اشبر نشاط سے تعلق رکھنے والی50 سالہ خاتون وائرس سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئیں۔بڈگام ضلع میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ ماگام بڈگام سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ افسر نے بتایا کہ جمعرات کو صدر اسپتال میں ماگام کا رہنے والا 65سالہ شخص بھی کورونا وائرس سے فوت ہوگیا۔پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ جمعرات کو وسوپورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 81سالہ معمر خاتون وائرس کی وجہ سے سکمز صورہ میں فوت ہوگئی ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ ترال پلوامہ سے تعلق رکھنے والی85 سالہ معمر خاتون صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگئی۔ جی ایم سی بارہمولہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ تاپر پٹن سے تعلق رکھنے والا ایک 65سالہ شخص مردہ اسپتال پہنچایا گیا لیکن لاش کو تحویل میں لیکر نمونے حاصل کئے گئے جو بعد میں مثبت آئے‘‘۔ سرحدی ضلع کپوارہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ گنائی محلہ کپوارہ سے تعلق رکھنے والا ایک 70سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے صدر میں فوت ہوگیا ہے‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا کہ پنزگام کپوارہ سے تعلق رکھنے والی ایک 90سالہ خاتون سکمز صورہ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کو فوت ہوگئی۔ وسطی کشمیر کے شالہ بگ گاندربل علاقے سے تعلق رکھنے والا 45سالہ شخص بدھ کو دیر شام گئے فوت ہوگیا اور جمعرات کو اسکی رپورٹ بھی مثبت آئی ۔ اھر جموں صوبے میں پولیس ہیڈ کانسٹیبل سمیت 2افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ پونچھ سے تعلق رکھنے والا ایک 44سالہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل جی ایم سی جموں میں فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’ پولیس ہیڈ کانسٹیبل کی رپورٹ 11اگست کو مثبت آئی اور وہ اسی دن اسپتال میں داخل ہوا جہاں وہ  جمعرات کوفوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’ ستواری جموں کا ایک 21سالہ نوجوان بھی کورونا وائرس کی وجہ سے جی ایم سی جموں میں فوت ہوگیا ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’ فوت ہونے والے نوجوان کا والد کی رپورٹ بھی مثبت آئی تھی لیکن وہ صحتیاب ہوگیا ہے‘‘۔ 

 حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے26949معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7138 سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک19302اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد509تک پہنچ گئی ،جن میں سے 470کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور39کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کومزید779 شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے218اور کشمیر صوبے کے 561اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 763211ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  13؍اگست2020ء کی شام تک 736262نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک406537افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں42231اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7138کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48554 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق308105اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

 779 صحتیاب 

جموں و کشمیر میں کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے اور جمعرات کو مزید 779افراد صحتیاب ہوگئے۔ اسطرح ابتک 19302افراد صحتیاب ہوئے ہیں۔ جمعرات کو صحتیاب ہونے والے 779مریضوں میں سے 311سرینگر،30بارہمولہ،97پلوامہ، 2کولگام، 16شوپیان، 25اننت ناگ، 21بڈگام، 7کپوارہ، 29بانڈی پورہ، 23گاندربل،68جموں، 51راجوری، 0رام بن،7کٹھوعہ، 14ادھمپور، 33سانبہ، 0ڈوڈہ، 18پونچھ،24ریاسی اور3کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔