کورونا وائرس|10متاثرین فوت،431نئے معاملات

 سرینگر // منگلوار کوجموں کشمیرمیں کورونا وائرس سے مزید10افراد فوت ہوگئے،جبکہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 24ہزار891تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں431افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعدادایک لاکھ 7ہزار330ہوگئی جن میں 42 ہزار825جموں جبکہ 64 ہزار 505 کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ منگل کو کورونا وائرس سے مزید 10افراد فوت ہوگئے ۔ متوفین کی مجموعی تعداد1651ہوگئی ہے۔ ان میں 566 جموں جبکہ 1085کشمیر میں فوت ہوئے ہیں۔ نئے 431 معاملات میں 178کشمیر جبکہ 253 جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر صوبے کے 178 معاملات میں 84سرینگر، 18 بارہمولہ، 16بڈگام، 19پلوامہ، 14 کپوارہ،2اننت ناگ، 7بانڈی پورہ، 12گاندربل، 3کولگام اور 3 شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 253متاثرین میں 122 جموں، 3 راجوری، 37 ادھمپور، 14ڈودہ، 9کٹھوعہ، 11 پونچھ، 17سانبہ، 16 کشتواڑ، 18 رام بن اور 6ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 10اموات

پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 10افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 6کشمیر جبکہ 4جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 6متاثرین میں 3سرینگر، ایک بارہمولہ، ایک شوپیان اور ایک کولگام سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ٹینگہ پورہ کا 79سالہ معمر شخص، شوہامہ سے تعلق رکھنے والا 60سالہ شخص اورزینہ کدل کا 69سالہ معمر شخص کورونا وائر سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں 2صدر اسپتال سرینگر جبکہ ایک سکمز صورہ میں فوت ہوگیا ۔ بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اوڑی بارہمولہ سے تعلق رکھنے والی 70سالہ معمر خاتون جی ایم سی بارہمولہ میں کورونا وائرس سے فوت ہوگئی ہے‘‘۔شوپیان میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ امام صاحب شوپیان سے تعلق رکھنے والا64سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔کولگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بگنڈ کولگام میں سے تعلق رکھنے والا ایک 60سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں کورونا وائرس سے 4افراد فوت ہوگئے جن میں ایک جموں، ایک ادھمپور، ایک ڈوڈہ اور ایک سانبہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 

حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,07,330معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5,357سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,00,322اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,651تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,085کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور566کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران منگل کومزید495افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے220اَفراداور کشمیر صوبے کے 275اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 28,56,746,ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  24نومبر 2020 کی شام تک 27,49,416نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک7,71,134افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں19,528اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔5,357  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ48,738اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق6,95,860اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔