کورونا وائرس| 808کا اضافہ،4اموات

سرینگر //جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 144سفر کرنے والوں سمیت 808افراد کا اضافہ ہوا ہے۔پچھلے 3روز کے دوران متاثرین کی تعداد لگاتار 800سے زائد درج ہوئے۔7اپریل کو 812،8اپریل کو 835اور 9اپریل یعنی جمعہ کو 808 متاثرین درج ہوئے۔یوں پچھلے 3روز کے دوران2455افراد وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔پچھلے 24گھنٹوں میںجموں و کشمیر کے 20اضلاع میں سرینگر شہر 299متاثرین کے ساتھ سرفہرست رہا۔ اس دوران 4افراد وائرس سے اپنی جان گنواں چکے۔ اس دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 43ہزار 35 ٹیسٹ کئے گئے۔ 808 افرادمیں سے وادی میں  525مقامی سطح پر جبکہ 73بیرون ریاستوں اور ممالک سے سفر کرکے لوٹ آئے ۔ اس دوران  2افراد فوت ہوگئے جن میں ایک بارہمولہ اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا تھا۔ متوفین کی تعداد 1276ہوگئی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 81854تک پہنچ چکی ہے۔جمعہ کو سرینگر میں299، بارہمولہ میں 104، بڈگام میں36، پلوامہ میں 5، کپوارہ میں 22، اننت ناگ میں 23، بانڈی پورہ میں 11، گاندربل میں 7، کولگام میں 10 اور شوپیان میں 8  وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔  اس عرصہ کے دوران جموں صوبے میں 283افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں 212مقامی سطح پر جبکہ71سفر کرنے والے بھی شامل ہیں۔ جمعہ کو جموں ضلع میں 2افراد وائرس سے فوت ہوئے۔مرنے والوں کی تعداد747ہوگئی جبکہ متاثرین کی مجموعی تعداد 54616تک پہنچ چکی ہے۔ جموں صوبے کے 283افراد میں ضلع جموں میں 164، ادھمپور میں 28، راجوری میں 9، ڈوڈہ میں 9، کٹھوعہ میں 11، سانبہ میں 9، کشتواڑ میں 17، پونچھ میں 3، رام بن میں 0اور ریاسی میں 33افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔ جموں و کشمیر میں متوفین کی مجموعی تعداد 2023ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 136470تک پہنچ گئی ہے۔ 
 
 

عمر عبداللہ بھی متاثر

گھر میں قرنطین

پرویز احمد 
 
سرینگر/نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ کے بعد نائب صدر عمر عبد اللہ کا کورونا وائرس ٹیسٹ بھی جمعہ کو مثبت آگیا۔ عمر عبداللہ نے سماجی رابطہ عامہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پراس کی تصدیق کی  ۔ اپنی ٹویٹ میں عمر عبد اللہ نے لکھا ’’ میں نے ایک سال تک وائرس کو چکمہ دینے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن آخر اس نے مجھے پکڑ ہی لیا ‘‘۔ عمر نے مزید تحریر کیا ’’ آج دوپہرمیری پورٹ مثبت آئی، میں پوری طرح غیر علامتی ہوں، طبی مشورے پر میں گھر میںعلیحدہ ہوگیا ہوں اورخود اپنی صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہوں، ہر چیز کررہاہوں مثلاً جسم میں آکسیجن کی مقدار پر نظر رکھنا شامل ہے‘‘۔ قابل ذکر ہے کہ عمر نے گذشتہ بدھ کو سکمز صورہ میں کورونا مخالف ویکسین کی پہلی خوراک لی۔اس سے قبل عمر کے والد فاروق عبد اللہ بھی کورونا مثبت آئے۔ وہ کئی روز تک سکمز میں زیر علاج رہنے کے گھر روانہ کئے گئے۔ 
 
 

ملک میںوائرس کی شدت برقرار

ایک لاکھ 32ہزار متاثر،780فوت

نیوز ڈیسک
 
نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دن بہ دن بڑھتی جارہی ہے ۔ لگاتار دوسرے دن بھی 1لاکھ 31ہزار 968افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں جبکہ اس دوران 780افراد فوت ہوگئے۔ جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک بار پھر 1لاکھ 31ہزار 968نئے معاملات سامنے آئے اور متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 30لاکھ 60ہزر 542ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 61ہزار899 مریض صحت مند ہوئے، اب تک 1کروڑ 19 لاکھ13ہزار292 مریض شفایاب ہوچکے ہیں ۔سرگرم معاملات میں 69ہزار289سے بڑھ کر 9لاکھ 79 ہزار608ہو گئے ہیں جبکہ اسی عرصے میں مزید 780 مریضوں کی موت سے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 1لاکھ67ہزار642 ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.22 فیصد ،سرگرم معاملات کی شرح 7.50 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.28 فیصد ہوچکی ہے ۔ملک میں ریاست مہاراشٹر کورونا وائرس کے سرگرم معاملات میں اب بھی سرفہرست ہے اوراس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرگرم 19ہزار780 بڑھ کر مجموعی تعداد 5لاکھ22ہزار762 ہوچکی ہے ۔ اسی عرصے کے دوران ریاست میں مزید36ہزار 130صحت مند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد 2649757 تک جا پہنچی ہیں جبکہ مزید 376 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 57028 ہوگئی ہے ۔
 
 

سات  ایم بی بی ایس طلاب مثبت

جی ایم سی  اننت ناگ ایک دن کیلئے بند

پرویز احمد  
 
سرینگر//گورنمنٹ میڈیکل کالج اننت ناگ میں جمعہ کو بلا ترتیب ٹیسٹنگ کے دوران 7ایم بی بی ایس طلبہ کورونا سے متاثر پائے گئے جسکی وجہ سے سنیچر کو کالج بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔  پرنسپل ڈاکٹر شوکت گیلانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا’’ کالج میں 200طلبہ کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں 7ایم بی بی ایس طلبہ کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ انہوں نے کہا’’ ساتوں طلبہ کو ہوم آئیسولیشن کیلئے گھر روانہ کیا گیا جبکہ کالج سنیچر کے دن بند رہے گا۔ انہوں نے کہا ’’ ان طلبہ کے رابطے میں آنے والے تمام طلبہ کی نشاندہی کی جارہی ہے اور انکی ٹیسٹنگ کا عمل سوموار سے شروع کیا جائے گا۔