کورونا وائرس| 8شہری فوت ، متوفین کی تعداد1676

سرینگر //جمعہ کو جموں کشمیرمیں کوروناوائرس سے مزید آٹھ افراد فوت ہوگئے ۔جموں و کشمیر میں پچھلے24گھنٹوں کے دوران 27ہزار 476تشخیصی ٹیسٹ کئے گئے جن میں 565کی رپورٹیں مثبت آئیں اور اسطرح متاثرین کی مجموعی تعداد108871تک پہنچ گئی ہے جن میں 43ہزار648جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد65ہزارکا ہندسہ پار کرکے 65223ہوگئی۔ جمعہ کومزید 8افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔متوفین کی مجموعی تعداد1676ہوگئی۔ ان میں 579 جموںجبکہ کشمیر میں فوت ہونے والے افراد کی تعداد1097ہوگئی ہے۔نئے 565معاملات میں  238کشمیر جبکہ327متاثرین کا تعلق جموں صوبے سے ہے۔ کشمیر صوبے کے 238متاثرین میں 88سرینگر،35بارہمولہ، 23بڈگام، 21پلوامہ، 29کپوارہ، 8اننت ناگ، 9بانڈی پورہ، 14گانڈربل، 5کولگام اور 6شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 327متاثرین میں 142جموں، 19راجوری، 49ادھمپور، 36ڈوڈہ، 17کٹھوعہ، 1پونچھ، 15سانبہ، 28کشتواڑ، 13رام بن اور 7ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 مزید 8اموات

 پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 8افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 3کشمیر جبکہ 5جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 3افراد میں ایک سرینگر ، ایک بڈگام اور ایک اننت ناگ سے تعلق رکھتا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ عمر آباد ایچ ایم ٹی سے تعلق رکھنے والے65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا ہے‘‘۔بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر  نے بتایا کہ وانگوس ناگم سے تعلق رکھنے والی ایک 65سالہ خاتون دونوں پھیپھڑوں میں نمونیا کی وجہ سے فوت ہوگئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ خاتون کو 17نومبر کو گھر قرنطین میں رکھا گیا جہاں بعد میں 2دن بعد اس کی موت واقع ہوئی تھی۔محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ شانگس سے تعلق رکھنے والی71سالہ معمر خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی۔ ادھر جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 5افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں  2جموں، 2ڈوڈہ اور ایک ادھمپور سے تعلق رکھتا ہے۔ 

حکومتی بیان

سرکاری بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے1,08,871معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5,236سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک1,01,959اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,676تک پہنچ گئی ،جن میں سے 1,097کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور579کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعہ کو مزید596افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے200اَفراداور کشمیر صوبے کے 396اَفرادشامل ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 29,40,302ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  27نومبر 2020 کی شام تک 28,31,431نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک7,82,712افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں20,275اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔5,236  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ43,432اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق7,12,093اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔