کورونا وائرس | 5لاکھ 40ہزار ہلاکتیں، متاثرین کی تعداد ایک کروڑ 17لاکھ سے متجاوز

جنیوا/ بیجنگ / دنیا بھر میں کورونا وائرس کووڈ19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 40 ہزار سے متجاوزکر گئی ہے ۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 17 لاکھ 39 ہزار 169ہوچکی ہے ۔امریکہ میں ایک بار پھر ایک ہی روز میں 50 ہزار مریض سامنے آ ئے جبکہ ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔دنیا بھر میں 66 لاکھ سے زائد افراد مرض سے صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ-19) دن بدن بڑھتا ہی جا رہا ہے اوردنیا بھر میں اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 1.17 کروڑ ہوگئی ہے جبکہ 5.40 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر11792259ہو گئی ہے جبکہ 540487افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر(سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کووڈ ۔19 کے معاملہ میں امریکہ دنیا بھر میں پہلے ، برازیل دوسرے اور ہندوستان تیسرے نمبر پر ہے ۔ دوسری طرف ، اس وبا کی وجہ سے اموات کے اعداد و شمار میں ، امریکہ پہلے ، برازیل دوسرے اور برطانیہ تیسرے نمبر پر ہے ۔دنیا میں خود کوسپرپاور قراردینے والے امریکہ میں اب تک 2935716افراد متاثر ہو چکے ہیں اور 132248افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔برازیل میں اب تک1623284افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ65487افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ۔ ہندوستان میں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کورونا وائرس کے22,252نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب جان لیو وبا کے متاثرین کی مجموعی تعداد 719665ہو گئی ہے اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کی زد میں آنے والے 467 اموات کے ساتھ ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 20160 ہو گئی ہے اس وقت ملک میں کورونا وائرس کے 259557فعال کیسز موجود ہیں اور اب تک 439948 افراد اس وبا سے شفایاب ہو چکے ہیں ۔روس میں بھی کووڈ 19 کیسز کے لحاظ سے دنیا میں چوتھے نمبر پر پہنچ گیا ہے اور اس وبا نے اب تک686852افراد متاثر کیا ہے جبکہ 10280افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پیرو میں صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے ، یہ ملک اس فہرست میں پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے ، جہاں متاثرہ افراد کی تعداد505703تک پہنچ چکی ہے اور10772افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
 
 
 

امریکہ اب تک 29لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر

نیو یارک// دنیا بھر میں خود کو سپر پاور سمجھنے والے امریکہ میں عالمی وباکورونا وائرس (کووڈ 19) کے کیسز میں اب بھی اضافہ ہورہا ہے اور اب تک ملک میں 29 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی زد میں آچکے ہیں۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پیر تک امریکہ میں کورونا وائرس سے130090افراد ہلاک اور 29100232،متاثر ہوئے ہیں۔
 
 

اسٹڈی میں انکشاف| اسپین کی 95 فیصد آبادی کورونا کا شکار ہوسکتی ہے !

میڈرڈ//کورونا وائرس یعنی کووڈ۔19 کے حوالہ سے اسپین میں کی گئی اسٹڈی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اسپین کی آبادی کا صرف 5فیصد ہی اینٹی باڈیز تیار کرسکا ہے ، جس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ کورونا سے بچاؤ کیلئے ‘ہرڈ امیونٹی’ حاصل نہیں کی جاسکتی۔ اسپین کے میڈیکل جرنل ‘دی لینسٹ’ میں شائع اسٹڈی کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ اسپین کی95فیصد آبادی اب بھی کورونا وائرس کا شکار ہوسکتی ہے ،جبکہ ‘ہرڈ امیونٹی’ اس وقت حاصل ہوتی ہے جب کافی آبادی وائرس یا بیکٹریا سے متاثر ہو اور اس کا پھیلاؤ روکنے کے لئے کوئی ویکسین دی جائے ۔ یوروپین سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول کاکہناہے کہ اسپین بھر میں 61ہزارسے زائد افراد کے نمونے لئے گئے جس سے لگتاہے کہ یورپی ملکوں میں کورونا کے سلسلہ میں جاری درجن بھر سورولوجیکل اسٹڈیزمیں اب تک کی سب سے بڑی اسٹڈی ہے ۔(یواین آئی)