مہلوکین کی مجموعی تعداد 222،متاثرین کا ہندسہ 12000سے ہار
سرینگر//6جولائی جمعرات، جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 13 افراد فوت ہوگئے۔ اس طرح مہلوکین کی تعداد 222تک پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 18جموں جبکہ 204افراد کشمیر میں فوت ہوئے۔ اس دوران بدھ کو10فوجی اہلکاروں اور 89سی آر پی ایف اہلکاروں سمیت مزید 490افراد کی رپورٹیں مثبت آنے کے بعد متاثرین کی تعداد12000کا ہندسہ پار کرکے 12156 تک پہنچ گئی۔ ان میں 2507جموں جبکہ 9649افراد کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ بدھ کو مثبت قرار دئے گئے 490 متاثرین میں سے سب سے زیادہ 259 سرینگر، 18بارہمولہ، 21 کولگام، 42 شوپیان، 6اننت ناگ، 3 کپوارہ، 32 پلوامہ،34بڈگام، 2بانڈی پورہ،11 گاندربل، 14جموں، 3ادھمپور، 2کٹھوعہ، 33 راجوری، 8سانبہ اور 2ڈوڈہ سے تعلق رکھتے ہیں۔
۔13اموات
حکومتی بیان کے مطابق پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے 13افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 4سرینگر، 4اننت ناگ، 2کپوارہ، ایک بڈگام اور 2بارہمولہ میں فوت ہوئے ۔ محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ سرینگر کے متاثرین میں سے بٹہ مالو کا75سالہ شہری ،سونہ وار سرینگر کی ایک 75سالہ خاتون ، خانقاہ معلی سرینگر کا ایک 60سالہ شہری اور نشاط سرینگرکا65سالہ شخص بھی شامل ہیں‘‘۔ سرینگر شہر میںکورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 55ہوگئی جبکہ یہاں مثبت قرار دئے گئے 2345مریضوں میں سے 566افرادصحتیاب ہوئے ہیں جبکہ 1724ابھی بھی زیر علاج ہیں۔ مذکورہ آفسر نے بتایا کہ اس کے علاوہ خواجہ باغ بارہ مولہ، کپوارہ کے کرناہ کا 60سالہ شہری اور کوکر ناگ سے تعلق رکھنے والے ایک 60سالہ خاتون کورونا وائرس کی وجہ سے فوت ہوئی‘‘۔ وسطی کشمیر کے بڈگام ضلع سے تعلق رکھنے والی ایک 60سالہ خاتون سکمز صورہ میں بدھ کو فوت ہوئی۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ خاتون مختلف بیماریوں میں مبتلا تھی اور نمونیا کی وجہ سے اسپتال میں داخل کی گئی تھی۔ مذکورہ ڈاکٹر نے بتایا ’’یہ بھی کورونا وایرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے فوت ہوگئی ‘‘۔مذکورہ ڈاکٹرکے مطابق یہ سبھی مریض نمونیا کے علاوہ مخلف بیماریوں جن میں شوگر، ہائی بلڈ پریشر اور چھاتی کے امراض شامل ہیں،میں مبتلا تھے‘‘۔
لیبارٹریوں کے ا عدادوشمار
پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں 490 افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں جن میں سے89سی آر پی ایف اور 10فوجی اہلکاروں سمیت 182سکمز صورہ، 112سی ڈی جبکہ جے وی سی اسپتال بمنہ میں 51افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں، جن میں سے 35سرینگر اور 16کا تعلق شوپیان سے ہے۔ جموں صوبے کی مختلف لیبارٹریوں سے 150افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ، جن میں سے2 کمانڈ اسپتال ادھمپور، 16جی ایم سی جموں، 3آئی آئی آئی ایم، 31پیتھ لیبارٹری، ادھمپور ٹارنیٹ سے ایک جبکہ مارڈرن لیبارٹری جموں سے 92افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔
حکومتی بیان
حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے12156 معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے5488فعال ہیں ۔ اب تک6446اَفراد شفایاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد222تک پہنچ گئی ،جن میں سے 204کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور18کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران جمعرات کو مزید109مریض صحتیاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے34اور کشمیر صوبے کے 75اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اب تک 481452ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 16جولائی2020ء کی شام تک 469296نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اب تک323038افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں 38581اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ13اَفراد کو ہسپتال قرنطین میں رکھا گیا ہے۔5488کو ہسپتال آئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ43875 اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق234859اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔