سرینگر//جموں کشمیر میں کورونا وائرس کے یومیہ معاملوں میں کمی کا رجحان جاری ہے۔ سرکاری ذرائع نے منگل کو بتایا کہ آج یو ٹی میں کل ملاکر715نئے کورونا کیس سامنے آئے۔
گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران سامنے آنے والے ان کیسوںمیں497کا تعلق وادی کشمیر جبکہ218کا تعلق صوجہ جموں سے ہے۔
مذکورہ ذرائع نے مزید کہا کہ اسی عرصہ کے دوران یہاں10کورونا مریض اپنی جانوں سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔