کورونا وائرس کے پھیلائو کے پیش نظر کڑے اقدام

پونچھ//ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ اور عید سے قبل انتظامیہ کی جانب سے پونچھ شہر میں داخل ہونے والے تمام لوگوں کے کورونا ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں۔اس سے قبل بھمبر گلی ،دیرہ گلی ودیگر علاقوں میں ٹیسٹ ہوتے تھے اور ضلع کے اندرونی مسافروں کو کہیں بھی جانے کی اجازت تھی لیکن اب جب خطرہ بڑھ رہا ہے تو  پونچھ کے صدر مقام پر جانے کی اجازت انھیں لوگوں کو دی جا رہی ہے جو اپنی کورونا رپورٹ منفی دیکھاتے ہیں ۔اس دوران کنویاں میں شیر کشمیر پل اور سوکھا کھٹہ کے قریب چونگی پرکورونا نمونوں کے جانچ کے مرکز قائم کئے گئے ہیں جہاں شہر میں داخل ہونے والے تمام افراد کے نمونے حاصل کر کے ان کی جانچ کی جارہی ہے اور اس کے بعد ہی شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے مسافروں نے انتظامیہ کی اقدامات کی سراہنا کی۔انہوں نے کہال کہ یہ سلسلہ اس وقت شروع کیا جانا بہت ضروری تھا کیونکہ کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کے پھیلائو کو روکنا بھی ضروری ہوگیا ہے۔