سرینگر//جموں کشمیر میں جمعرات کے روز کورونا وائرس میں مبتلاءمزید536کیس سامنے آئے۔ان میں124مسافر بھی شامل ہیں۔اس طرح مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد26949تک پہنچ گئی ہے۔
حکام کے مطابق آج وادی کشمیر میں438جبکہ صوبہ جموں میں98کیس سامنے آئے۔
سرکاری ذرائع نے کہا کہ آج بھی سرینگر میں سب سے زیادہ یعنی144کورونا کیس سامنے آئے جبکہ بارہمولہ میں46،پلوامہ میں33،کولگام میں14،شوپیان میں8،اننت ناگ میں16،بڈگام میں36،کپوارہ میں46،بانڈی پورہ میں54،گاندر بل میں41،جموں ضلع میں49،راجوری میں3،رام بن میں3،کٹھوعہ میں10،اُدھمپور میں1،سانبہ میں8،ڈوڈہ میں3،پونچھ میں5،ریاسی میں 15اورکشتواڑ ضلع میں1کیس ظاہر ہوا۔
سرینگر ضلع میں ابھی تک سب سے زیادہ 6577کورونا کیس سامنے آئے ہیں۔اس کے بعد بارہمولہ میں2303،پلوامہ میں1983،کولگام میں1674،بڈگام میں1677،شوپیان میں1545،اننت ناگ میں1680،کپوارہ میں1393،بانڈی پورہ میں1251 اور گاندربل ضلع میں815کیس سامنے آئے ہیں۔