کورونا وائرس کے سبب ہندستان تیر اندازی ایشیا کپ سے ہٹا

نئی دہلی/ہندستان موذی کورونا وائرس کی وجہ سے تھائی لینڈ کے بینکاک میں 7 سے 15 مارچ تک ہونے والے ایشیا کپ مرحلے ایک عالمی رینکنگ تیر اندازی ٹورنامنٹ سے ہٹ گیا ہے ۔ہندستانی تیر اندازی یونین کے اسسٹنٹ سیکرٹری سے ہوم ابرول نے بتایا کہ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (سائی) اور بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی طرف سے جاری سفری مشاورت کو دیکھتے ہوئے اور کورونا وائرس سے پیدا ہوئے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ہندستانی تیر اندازی یونین اپنی ٹیم کی صحت کو لے کر فکر مند ہے اور خطرہ نہیں اٹھا سکتا ہے ۔لہذا ہندستان اس ٹورنامنٹ سے ہٹ رہا ہے ۔ابرول نے کہاکہ ہندستان نے بینکاک میں ہونے والے ٹورنامنٹوں میں ہمیشہ اپنی ٹیمیں بھیجی ہیں اور اس بار بھی ہم ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کے خواہش مند تھے اور سات مارچ کو روانگی کی ساری تیاریاں بھی ہو گئی تھیں لیکن ایسے حالات میں ہمیں یہ فیصلہ لینے کے لئے مجبور ہونا پڑا ہے ۔یو این آئی