کورونا وائرس کیخلاف جنگ

نئی دہلی// سائنسی اور صنعتی تحقیق کی کونسل (این اے ایل) نے کرونا وائرس ‘کووڈ۔19’ کی لڑائی میں براہ راست متاثر مریضوں کے رابطے میں آنے والے صحت سے متعلق اہلکاروں کے بچاؤ کے لئے ایک کفایتی ‘کوور آل سوٹ’ ڈیولپ کیا ہے ۔این اے ایل کے ڈائرکٹر ڈاکٹر جتیندر جے جادھو نے بتایا ہے کہ یہ سوٹ نجی بچاؤ والے موجودہ سوٹوں کے مقابلے میں کافی سستے ہیں۔ ان کو بنانے میں درآمد شدہ سامان کا استعمال کافی کم کیا گیا ہے ۔ بنگلورو میں واقع ایروناٹیکل لیبارٹری نے مقامی کمپنی ایم اے ایف کلودنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ساتھ مل کر اسے تیار کیا ہے ۔ اس کو بنانے کے لئے پالی پروپائلن کا استعمال کیا گیا ہے ۔ کووڈ۔19 کے مریضوں کے علاج اوردیکھ بھال میں مصروف ڈاکٹروں، نرسوں، پیرا میڈیکل اور دیگر صحت سے جڑے اہلکاروں کو دھیان میں رکھ کر اسے تیار کیا گیا ہے ۔این اے ایل کے ڈاکٹر ہریش برشیلیا اور ڈاکٹر ہمنت شکلا اور ایم اے ایف کولودنگ کے ایم جے وجو کی رہنمائی میں لیباریٹری کی ایک ٹیم نے اس سوٹ کو تیارکیا ہے ۔ اس سوٹ کا ٹرائل مکمل ہوچکا ہے ۔ چار ہفتے میں اس کی پیداوار بڑھا کر تیس ہزار سوٹ روزانہ کرنے کا منصوبہ ہے ۔یواین آئی