کورونا وائرس کا قہر | ملک میں 392ہلاکتیں ، متاثرین کی تعداد 11ہزار سے متجاوز

نئی دہلی// ملک میں متاثرہ کورونا وائرس (کوویڈ۔19) کی تعداد 11933 ہوگئی ہے اور اس بیماری سے اموات کی تعداد 392 ہوگئی ہے۔اب تک ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کے 11933 معاملوں کی تصدیق ہوچکی ہے ، ان میں 76 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ ابھی تک ، کورونا وائرس سے متاثرہ 1344 افراد مکمل طور پر صحت یاب ہوچکے ہیں۔بدھ کی شام وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کورونا وائرس کا انفیکشن پھیل گیا ہے۔ مہاراشٹرا ، جو کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے ، اب تک 2687 افراد یہاں کورنا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 178 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، مہاراشٹرا میں انفیکشن کے 350 نئے معاملیرپورٹ ہوئے ہیں۔متاثرہ افراد کی تعداد کے لحاظ سے دہلی دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اب تک مجموعی طور پر 1561 افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران ، دو اور اموات کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، دہلی میں 51 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 31 نئے معاملات کی اطلاع کے بعد ، متاثرہ افراد کی تعداد 1204ہوگئی ہے اور ریاست میں اب تک 12افراد کی موت ہوچکی ہے۔گجرات میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 78 نئے معاملات سامنے آنے کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 695 ہوگئی ہے اور دو اموات کے بعدمرنے والوں کی کْل تعداد 30 ہوگئی ہے۔ راجستھان میں ، 24 گھنٹوں کے دوران 46 افراد انفیکشن میں مبتلا پائے گئے اوراب ان کی تعداد بڑھ کر 1005 ہوگئی ہے اور اب تک تین افراد کی موت ہوچکی ہے۔مدھیہ پردیش میں بھی متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا اور وہاں 257 نئے افراد انفیکشن سے متاثرہونے کے بعد ، ان کی تعداد 987 ہوگئی ہے جبکہ ریاست میں مرنے والوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔ابھی تک تلنگانہ میں 647 افراد کو یہ انفیکشن ہوچکا ہے اور 18 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ کیرالہ میں 387 افراد متاثر ہوئے ہیں اور تین کی موت ہوگئی ہے۔ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں 735 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔جنوبی ہندوستان کی ریاست آندھرا پردیش میں 503 اور کرناٹک میں 277 افراد متاثر ہیں اور ان ریاستوں میں بالترتیب نو اور 11 افراد کی موت ہوگئی ہے۔جموں و کشمیر کے مرکزی خطے میں ، متاثرہ افراد کی تعداد 278 ہے اور چار افراد کی موت ہوچکی ہے۔اس کے علاوہ ، پنجاب میں 13 ، مغربی بنگال میں سات ، ہریانہ میں تین ، جھارکھنڈ میں دو اور بہار ، اڈیشہ ، ہماچل پردیش اور آسام میں ایک ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔