جنیوا // عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ 19) کا پھیلاؤ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک 48 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں جبکہ 3.18 لاکھ سے زیادہ لوگ اس کی وجہ سے اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ امریکہ میں کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ 15 لاکھ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد 90 ہزار کے اعداد و شمار کو پار کر چکی ہے ۔روس میں بھی کووڈ -19 کے کیسز لگاتارتیزی سے بڑھ ر ہے ہیں اور یہ اس انفیکشن سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے نمبر پر ہے ۔ یہاں اب تک 2لاکھ90ہزار678 لوگ اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 2722 اموات ہو چکی ہے ۔یوروپ میں شدید متاثر ملک اٹلی میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 32007 افراد ہلاک ہوئے اور 2لاکھ25ہزار886 لوگ اس وبا سے متاثرہ ہوئے ہیں.اسپین میں کل 231606 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 27709 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔اس عالمی وبا کے مرکز چین میں اب تک 84،063 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 4638 اموات ہوئی ہے ۔ اس وائرس کے حوالہ تیار کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق چین میں ہونے والی ا موات کے 80 فیصد کیسز 60 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کے تھے ۔یوروپی ممالک فرانس اور جرمنی میں بھی صورت حال کافی خراب ہیں۔ فرانس میں اب تک 1،80،051 لوگ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 28242 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ جرمنی میں کورونا وائرس سے 176551 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 8003 لوگوں کی موت ہوئی ہے ۔اس کے علاوہ برطانیہ میں بھی حالات مسلسل ابتر ہوتے جا رہے ہیں. یہاں اب تک اس وبا سے 247709 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 34876 افراد کی اس وبا سے موت ہو چکی ہے ۔ ترکی میں کورونا وائرس سے اب تک 150593 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور اس سے 4171 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔کورونا وائرس سے شدید متاثر خلیجی ملک ایران میں 122492 لوگ متاثر ہوئے ہیں۔