سرینگر//مرکزی وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ایسے170اضلاع کی نشاندہی کی ہے جنہیں کورونا وائرس وباءسے متعلق ہاٹ سپاٹ قرار دیا گیا ہے۔
جموں کشمیر میں جن اضلاع کو کورونا وائرس کے ہاٹ سپاٹ ذمرے میں شامل رکھا گیا ہے اُن میں سرینگر،بارہمولہ،بانڈی پورہ ،کپوارہ، شوپیان،راجوری، اُدھمپور اور جموں اضلاع شامل ہیں۔
وزارت داخلہ نے ان اضلاع کی نشاندہی ایک ایسے وقت کی ہے جب20اپریل سے ہاٹ سپاٹ علاقوں کو چھوڑ کر جاری لاک ڈاﺅن میں کچھ نرمی لائی جارہی ہے۔