کورونا وائرس میں بتدریج کمی

سرینگر //پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار 678ٹیسٹ کئے گئے جن میں 6مسافروں سمیت مزید 90افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد3لاکھ 32ہزار کا ہندسہ پار کرکے 3لاکھ 32ہزار 53تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جمعہ کو جموں و کشمیر میں ایک مرتبہ پھر اموات کا سلسلہ تھم گیا اور وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مثبت قرار دئے گئے 90افراد میں سے 7جموں جبکہ 83افراد کا تعلق کشمیر سے ہے۔ کشمیر میں متاثر ہونے والے 83 شہریوں میں6افرادبیرون ریاستوں سے واپس لوٹے جبکہ 77افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ سب سے زیادہ سرینگر میں 48، بارہمولہ میں 13، بڈگام میں 11، پلوامہ میں 1،اننت ناگ میں 3، بانڈی پورہ میں 2، گاندربل میں 5جبکہ کپوارہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ۔ کشمیر میں متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 741ہوگئی ہے۔ اس دوران پچھلے 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2256بنی ہوئی ہے۔ جموں صوبے ادھمپور، راجوری، کٹھوعہ،  سانبہ، کشتواڑ، پونچھ اور ریاسی میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے جبکہ دیگر 3اضلاع میں7افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ جموں صوبے میں مثبت قرار دئے گئے 7افراد میں متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 2، ڈوڈہ میں4 اور رام بن میں ایک شخص متاثر ہوا ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 312تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں بھی متوفین کی مجموعی تعداد 2176بنی ہوئی ہے۔