کورونا وائرس | ملک کی4ریاستوں میں63فیصد سے زائد ایکٹیو کیسز

 نئی دہلی// ملک کی چار ریاستوں میں جان لیوا عالمی وبا کورونا وائرس کے 3.45لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز ہیں ، جو ملک بھر میں ایسے کیسز کا 63فیصد سے زائد ہیں۔ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ریاست مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ 148454 کیسز ہیں جبکہ جنوبی ہندوستان کی ریاست کرناٹک میں 69708، آندھرا پردیش میں 69252اور تمل ناڈو میں 57962۔ اس طرح ان چار ریاستوں میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 345376ہے جو ملک بھر میں ایکٹیو 545318 کیسزکا 63 فیصد سے زیادہ ہے ۔جمعہ کو مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 55،079 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1638871 ہوگئی۔ اب تک ملک میں کوروناوائرس سے 35747افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1057805افراد اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔یو این آئی