کورونا وائرس | متحرک کیسوں کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی

 نئی دہلی //ملک میں کورونا وائرس کی دھیمی پڑتی رفتار کے درمیان اس وبا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافے سے ایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد رہ گئی ہے، وہیں کورونا سے ہونے والی اموات کی یومیہ تعداد ایک بار پھر 200 سے نیچے آ گئی ہے۔وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کو جاری اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16،946 نئے کیسز سامنے آئے ہیں ، جس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 46 ہزار 763  ہو گئی ہے۔ شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے۔ ایکٹوکیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ رہ گئے ہیں۔ اسی دوران 198 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ 51 ہزار 727 ہوگئی ہے۔ شرح اموات ابھی 1.44 فیصد ہے۔کیرالہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 820 ایکٹو کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور ان کی تعداد 65559 ہوگئی ہے۔وہیں سب سے زیادہ 5158 مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، جن کو ملا کر کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 7.56 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 26 مزید مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 3373 ہوگئی ہے۔ ایکٹو کیسز کے معاملے میں کیرالہ پہلے نمبر پر ہے۔مہاراشٹر میں بھی ایکٹو کیسز کی تعداد میں 477 کا اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد 53544 ہوگئی ہے۔ ریاست میں صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 18.74 لاکھ ہوگئی ہے ، جبکہ مزید 70 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 50221 ہوگئی ہے۔قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹو کیسز میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے اور اب ان کی تعداد 2991 ہوگئی ہے۔
 

۔11 ریاستوں میں کورونا سے کوئی موت نہیں

نئی دہلی// ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 11 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔انڈومان اور نکوبار جزائر، اروناچل پردیش ، دادرو نگر حویلی اور دمن د دیو ، جموں و کشمیر ، جھارکھنڈ ، لداخ ، منی پور ، میزورم ، پڈوچیری ، سکم اور تریپورہ میں کورونا وائرس سے کوئی موت نہیں ہوئی۔وزارت برائے صحت اور خاندانی بہبود کی جانب سے جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 16946 نئے کیسز سامنے اْئے، جن کی وجہ سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔ اس دوران 17652 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 46 ہزار 763 ہو گئی ہے۔ ایکٹو کیسز 904 کم ہو کر2.13 لاکھ ہو گئے ہیں۔ اسی دوران مزید 198 افراد کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 151727 ہوگئی ہے۔ ملک میں شفایابی کی شرح بڑھ کر 96.52 فیصد ہوگئی ہے اورایکٹو کیسز کی شرح 2.03 فیصد ہے جبکہ شرح  اموات ا بھی 1.44 فیصد ہے۔