کورونا وائرس| متاثرین کی تعداد 80ہزار کے قریب

 سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد بڑھکر1252ہوگئی جن میں سے387جموں جبکہ 865کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ سوموار کو44سیکورٹی فورسز اہلکاروں اور 38سفر کرنے والوں سمیت مزید 632افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں  ۔ متاثرین کی مجموعی تعداد 80000ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔ ان میں سے 31959جموں جبکہ 47779کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ تازہ 632متاثرین میں سے 286کشمیر جبکہ 346جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 286متاثرین میں سے 119سرینگر، 39بڈگام، 28بارہمولہ، 15پلوامہ، 23کپوارہ، 20اننت ناگ، 15بانڈی پورہ، 19گاندربل، 4کولگام اور 4کا تعلق شوپیان ضلع سے ہے۔ جموں کے 346 متاثرین میں سے 173جموں، 35 راجوری، 33ادھمپور، 26ڈوڈہ، 7کٹھوعہ، 25پونچھ، 10 سانبہ، 2رام بن، 31کشتواڑ اور 4ریاسی سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

 10اموات

 جموں و کشمیر میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے ہیں جن میں سے 5کشمیر جبکہ 5جموں میں فوت ہوگئے۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں سے 2سرینگر، ایک بڈگام، ایک بارہمولہ اور ایک بانڈی پورہ میں فوت ہوگیا ہے۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ سرینگر میں فوت ہونے والے 2افراد میں راج باغ سرینگر کا 95سالہ شخص اور حبک حضرتبل سے تعلق رکھنے والا 72سالہ شخص شامل ہے‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مرنے والوں میں ایک سکمز صورہ جبکہ ایک صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ہے۔ بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ قیصر محلہ سے تعلق رکھنے والی ایک 33سالہ خاتون کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا کی وجہ سے سی ڈی اسپتال ڈلگیٹ میں فوت ہوگئی۔بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ لڈورہ رفیع آباد سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے صدر اسپتال سرینگر میں فوت ہوگیا ہے۔ جموں صوبے میں بھی کورونا وائرس سے 5افراد فوت ہوگئے جن میں سے ایک راجوری، ایک ڈوڈہ، ایک پونچھ اور ایک کشتواڑ سے تعلق رکھتا ہے۔جی ایم سی جموں میں تعینات سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ بہرام گالا سے تعلق رکھنے والی 70سالہ خاتون، مہرا سرنکوٹ سے تعلق رکھنے71سالہ شخص اور کشتواڑ سے تعلق رکھنے والا 86سالہ معمر شخص کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان تینوں متاثرین کی موت جی ایم سی جموں کے آئیسولیشن وارڈ میں ہوئی ہے۔ 

 حکومتی بیان 

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے79,738معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے14,696سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک63,790اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,252تک پہنچ گئی ،جن میں سے 865کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور387کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس سوموار کو مزید1,386افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے936اَفراداور کشمیر صوبے کے 450 اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 17,23,337ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  05؍اکتوبر 2020 کی شام تک 16,43,599نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک5,95,172افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں23,880اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔14,696  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,263اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب5,08,081اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

دنیا کی 10 فیصد سے زیادہ آبادی کورونا وائرس کی زد میں آنے کا خدشہ: ڈبلیو ایچ او

یو این آئی
 
نئی دہلی// عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا وائرس (کووڈ 19)  سے متاثر ہوچکی ہے اور مزید ایک بڑی آبادی کو انفیکشن ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ڈبلیو ایچ او کے مطابق لوگوں کو کورونا وائرس  سے متاثر ہو نے کے جو اعداد و شمار سامنے آرہے ہیں وہ صرف ایک پہلو ہے کیونکہ اتنے بڑے پیمانے پر گنتی کے درست ہونے کا امکان کم ہی ہے۔ جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے سنٹر (سی ایس ایس ای) کی طرف سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق دنیا بھر میں اب تک 3,50,78,236 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 10,36,104 مریضوں کی موت ہو چکی ہے۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مائیکل راین نے کہا کہ "دنیا میں ہر دسویں فرد کو کورونا وائرس ہونے کا مکمل امکان ہے۔ تاہم، شہری اور دیہی علاقوں کے مطابق  انفیکشن کی صورتحال بدل سکتی ہے۔ مجموعی طور پر، یہ کہنا مناسب ہوگا کہ دنیا کی ایک بڑی آبادی پر اب بھی انفیکشن کا خطرہ  منڈلا رہا ہے۔ اب ہم اور بھی مشکل وقت کی طرف جارہے ہیں۔ یہ وبا لگاتار پھیلتی جارہی ہے"۔انہوں نے کہا کہ "کورونا وائرس جنوب مشرقی ایشیاء  کے کچھ حصوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور یورپ اور مشرقی بحیرہ روم میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن اور موت کے معاملے بڑھ رہے ہیں"۔