کورونا وائرس سے مزید 10اموات

 سرینگر //جموں و کشمیر میں مزید 10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی تعداد  بڑھکر 723 ہوگئی ہے جن میں سے 67جموں جبکہ 656کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ پیر کو 67سفر کرنے والوں سمیت 535افراد کی رپورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد37698تک پہنچ گئی۔ ان میں سے 8781جموں جبکہ کشمیر میں یہ تعداد 28917ہوگئی ہے۔ تازہ 535متاثرین میں سے 90سرینگر، 16بارہمولہ، 52پلوامہ، 25بڈگام، 18اننت ناگ، 38بانڈی پورہ، 19کپوارہ، 7کولگام، 7شوپیان، 18گاندربل، جموں 139، 13راجوری، 33کٹھوعہ، 27ادھمپور، 6سانبہ، 1رام بن، 9ڈوڈہ، 3پونچھ، 6ریاسی اور 8کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔ 

۔10فوت

 پیر کو جموں و کشمیر میں مزید10افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں سے 6کشمیر جبکہ 4جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ سرینگر میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ہمدانیہ کالونی بمنہ کا 55سالہ شخص اور باغ سندربل چھتہ بل کا رہنے والا 65سالہ شخص صدر اسپتال سرینگر میں وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئے‘‘۔ کپوارہ میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ درد ہر کرالہ پورہ سے تعلق رکھنے والا 57سالہ شخص جی ایم سی بارہمولہ میںمیں فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا’’مژل کپوارہ سے تعلق رکھنے والے ایک 25سالہ نوجوان کو بادامی باغ اسپتال میں زخمی ہونے کی وجہ سے داخل کیا گیا لیکن بعد میں اسکی رپورٹ مثبت آئی‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ اگرچہ وہ زخموں کیلئے اسپتال میں دال ہوا لیکن وہ وائرس سے پیدا ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگیا‘‘۔پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئرڈاکٹر نے بتایا ’’ ہانجن پائین سے تعلق رکھنے والے 60 شخص کو کیمونٹی ہیلتھ سینٹر راجورہ سے 28اگست کو سکمز صورہ منتقل کیا گیا جہاں وہ پیر کو فوت ہوگئی‘‘۔  اننت ناگ میں ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ویری ناگ سے تعلق رکھنے والی 60سالہ خاتون جی ایم سی اننت ناگ میں فوت ہوگئی‘‘۔گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں تعینات ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ جانی پور کی رہنے والی 45سالہ خاتون، بخشی نگر جموں کی 46سالہ خاتون،  اور گنگیال سے تعلق رکھنے والا 65سالہ شہری وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ فوت ہونے والے تینوں متاثرین کو 28سے لیکر 30اگست تک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور یہ تعداد پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جی ایم سی جموں میں فوت ہوگئے۔ سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈوڈہ میں بھی ایک شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ہے۔ 

 حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے37,698معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7980سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک29015اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد703تک پہنچ گئی ،جن میں سے 637کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور66کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران پیر کو مزید.505شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے110اور کشمیر صوبے کے 395اَفراد شامل ہیں ، جن کو جموں و کشمیر کے مختلف ہسپتالوں سے رخصت کیا گیا۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 966412ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  31؍اگست2020ء کی شام تک 928714نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک461461افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ ان میں45562اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7980افراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ45170اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اسی طرح بلیٹن کے مطابق362046اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 

جموں شہر میں19علاقے ریڈ زون 

جموں /سید امجد شاہ /جموں ضلع میں کورونا کی تازہ لہر نے تباہی مچادی ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹوں میں دو خواتین سمیت 3افراد کی موت ہوگئی، 201افراد متاثر پائے گئے ۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے ضلع کے 19مقامات کو ریڈ زون قرار دیاگیاہے۔ ڈپٹی کمشنر جموں نے 19علاقوں کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے ان میں پابندیاں عائد کردی ہیں۔یہ علاقے 13پولیس تھانوں میں واقع ہیں ۔ جھولاکا محلہ ، کرسچن کالونی،جین بازار،بخشی نگر،ریشم گڑھ،نیو پلاٹ،ریہاڑی،کچی چھائونی ،گلی نارائنہ ، ڈوگرہ ہال ، کنک منڈی(ملہوترہ سٹریٹ)،سیکٹر دو سنجے نگر،رامپورہ ،نئی بستی ،نڑوال پائیں ستواری، نزد کارمل کانونٹ سکول کنجوانی،لاسٹ موڑ حاجی پورہ ، شیخ پورہ وارڈ نمبر48باہو،براہمن محلہ وارڈ نمبر1نڑوال،جانی پوراور بن تالاب کو ریڈ زون قرار دیتے ہوئے ان علاقوں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں ۔ان علاقوں میں ماسوائے ادویات کی دکانوں کے تمام تر تجارتی سرگرمیاں بند رہیں گی۔